لاہور میں اے کیو آئی 235 سے 138 پر آگیا ہے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کا اے کیو آئی 235 سے کم ہو کر 138 پر آگیا ہے اور حکومت آلودگی کے تدارک کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ نگرانی اور پیشگی نظام کی رپورٹ کے مطابق لاہور کا اے کیوآئی 235 سے 138 پر آگیا، اللہ کا شکر ہے نومبر کے مہینے میں اے کیو آئی میں بہت بہتری آئی ہے حالانکہ پچھلے برسوں میں نومبر میں اے کیو آئی خطرناک حد تک بڑھ جایا کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اےکیو آئی میں خرابی کی وجہ ہوا کی رفتا، رخ اور ماحولیاتی پریشرز ہیں جو گاہے بگاہے، اے کیو آئی کو متاثر کرتے ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مقامی سطح پر ہم خود اپنی آلودگی پر قابو پا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیاں اورانسداد اسموگ ملٹی سیکٹورل اقدامات کی وجہ سے اے کیو آئی میں دن بدن بہتری ہو رہی ہے جبکہ اے پی اے تمام اداروں کے اشتراک سے مقامی سطح پر آلودگی کی مکمل نگرانی اور تدارک کے لیے 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہوا 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی طرف چل رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے کی مہم میں حکومت کاساتھ دیتے رہیں اور ماحول کو بچانے کےلیے ہر قسم کے دھوئیں سے اجتناب کرتے رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ماحولیاتی بہتری ممکن نہیں ہر شہری کو اپنی ذمہ داری پوری کرتا رہے، پھیپڑوں، سانس، دل اور حساس طبیعت کے مالک افراد گھروں سے باہر نکلنے میں حتیاط کریں، ماسک کا استعمال کریں، ہرقسم کے دھویں سے اجتناب اور دھوئیں کی 1373 پر رپورٹ کریں۔
سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کر دیے ہیں، حکومت کی جانب سے پانی کے چھڑکاؤ، اسموگ گنز کا استعمال اور آلودگی پھیلانے والے ذرائع کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ، ای پی اے اور متعلقہ اداروں کو فوری فیلڈ ایکشن کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اخراج اور دھواں چھوڑنے والے یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، حکومت پنجاب شہریوں کے صاف ماحول کے لیے ہر ممکن قدم کر رہی ہے، حکومت شہریوں کے صحت مند اور محفوظ ماحول کے لیے ہر ممکن قدم کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب اے کیو آئی نے کہا کہ رہی ہے کے لیے
پڑھیں:
شادی ختم ہونے کے بعد منفی ماحول سے بچنے کیلئے بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ کیا، آمنہ شیخ
پاکستان شوبز کی اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سے وقفے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔
مات، پاکیزہ، داَم، اڑان اور میں عبدالقادر ہوں جیسے مقبول ڈراموں میں بہترین اداکاری کیلئے مشہور اداکارہ آمنہ شیخ طلاق کے بعد میڈیا انڈسٹری سے تقریباً سات سال دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محب مرزا سے شادی ختم ہونے اور بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں مکمل ذہنی و جذباتی بحالی کی ضرورت تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کے اردگرد بہت زیادہ دباؤ اور منفی ماحول تھا، جس سے بچنے کے لیے انہوں نے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں ان کی فیملی پہلے سے موجود تھی اور انہوں نے اداکارہ کو مضبوط سہارا دیا۔
آمنہ شیخ کے مطابق اسی 7 سال کے دوران انہوں نے خود کو سنبھالنے، اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دینے اور مستقبل کے فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے عزم کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ دبئی منتقلی کے دوران ان کی ملاقات عمر سے ہوئی اور دونوں خاندانوں کی رضا مندی کھے بعد ہی ان دونوں نے باہمی رضا مندی سے شادی کا فیصلہ کیا۔
اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنے کے حوالے سے آمنہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کو سوشل میڈیا کی توجہ اور غیرضروری بحث سے بچانا چاہتی ہیں، اسی لیے وہ اپنی بیٹی یا گھر کے معاملات کو عوامی سطح پر شیئر نہیں کرتیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ آمنہ شیخ اور محب مرزا کی شادی 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی جس کے بعد محب مرزا نے ساتھی اداکارہ صنم سعید سے شادی کرلی جس کا اعلان رواں سال کیا گیا۔
آمنہ شیخ نے بھی طلاق کے بعد دوسری شادی کرلی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu