پنجاب میں میٹرو اور اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور ہائی سپیڈ ٹرین چلنے جارہی ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں میٹرو اور اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور ہائی سپیڈٹرین چلنے جارہی ہیں۔پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا وہ اسکا حق ادا کررہی ہیں۔مریم نواز نے خدمت اور سیاست کے پیمانے تبدیل کردیئے ہیں۔مریم نواز کی مقبولیت کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔مریم نوازنے پنجاب ایئر کمپنی کی بھی منظوری دے دی۔ پہلی مرتبہ مریم نواز نے ایئر ایمبولینس کی سروس متعارف کروائی۔ پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم،صحت اور زراعت کے شعبوں میں جدت لانے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا۔ پنجاب میں اٹک سے رحیم یار خان اور لاہور سے صادق آباد تک بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں۔سیلاب متاثرین میں 100ارب روپے کے پیکج کی تقسیم کا سلسلہ بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔کسان کارڈ کے دوسرے فیز میں کسانوں کو 100ارب تقسیم ہو چکے۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار گھر بن رہے ہیں۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 290 گھر بن رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل روانہ
---فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل کے دورے پر روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کریں گی اور پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گی۔
مریم نواز اجلاس کے شرکاء کو سُتھرا پنجاب، ای موبیلٹی کے بارے میں آگاہ کریں گی اور کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈرشپ پر گفتگو کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کانفرنس کے دوران اہم اور نمایاں شخصیات اور رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔