50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں والے سارے وعدے جھوٹے تھے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں والے سارے وعدے جھوٹے تھے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعا ہے کوئی ایسی عینک بن جائے جس سے کے پی کے میں بگڑتی صورتِ حال نظر آجائے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے دور میں 90 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، ساڑھے 7 لاکھ کسان کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 30 ہزار کے قریب گھر مکمل ہو چکے ہیں، سیاسی مخالفین بھی مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا پیسہ امانت کی طرح استعمال کیا گیا ہے، پنجاب میں منصوبے ایک ٹائم لائن کے تحت بنتے اور تکمیل پاتے ہیں، پنجاب میں سرکاری تقرریاں میرٹ پر ہوتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔