یوم شہدائے جموں، کوٹلی میں بھارت مخالف ریلی نکالی گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
مقررین نے کشمیری شہداء کے مشن کو جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کوٹلی میں ایک زبردست بھارت مخالف ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاسبان حریت اور مہاجرین 1989ء اور اہلیان کوٹلی کے زیراہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کشمیری شہداء کے مشن کو جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 06 نومبر 1947ء کو جموں کے مسلمانوں کو پاکستان سے محبت کی پاداش میں ہندو بلوائیوں، مہاراجہ ہری سنگھ کی فوج نے وحشیانہ قتل عام کا نشانہ بنایا۔ ڈوگرہ حکومت اور ہندو بلوائیوں کے مظالم کے باوجود جموں کے مسلمان پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔ پاکستان ہماری امیدوں کا محور و مرکز ہے۔ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر پر قابض ہے۔ بھارتی فوج کے انخلا کے لیے بین الاقوامی برادری اپنا کردار ادا کرے۔مقررین میں صدر بار سردار آفتاب انجم ایڈووکیٹ، رہنما پیپلز پارٹی نصیر راٹھور ایڈووکیٹ، ملک رضوان، امتیاز کشمیری، صدر انجمن تاجراں ملک یعقوب، عاطف اکرم جرال، لیاقت مغل ایڈووکیٹ، حریت رہنما ملک اسلم، شفیع کشمیری، یاسین قیصر اور دیگر شامل تھے۔ ریلی کے اختتام پر استحکام پاکستان، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی