غیرقانونی افغانیوں کیخلاف آپریشن تیز، اڑھائی لاکھ مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
ذرائع کے مطابق نادرا کے خصوصی ڈیٹا اینالسیس سسٹم نے فیملی ٹری کمپوزیشن اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لے کر اڑھائی لاکھ سے زائد مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی ہے۔ سافٹ ویئر کے ذریعے پتہ چلا کہ بڑی تعداد میں غیرملکی افراد خود کو پاکستانی ظاہر کرکے ریکارڈ میں شامل ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ حکومتی اداروں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے اور استعمال کرنیوالے افغان شہریوں کیخلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا کے خصوصی ڈیٹا اینالسیس سسٹم نے فیملی ٹری کمپوزیشن اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لے کر اڑھائی لاکھ سے زائد مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی ہے۔ سافٹ ویئر کے ذریعے پتہ چلا کہ بڑی تعداد میں غیرملکی افراد خود کو پاکستانی ظاہر کرکے ریکارڈ میں شامل ہوئے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق پشین، چمن اور کوئٹہ میں مقیم متعدد پاکستانی خاندانوں کی فیملی ٹری میں افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر شامل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ایجنٹس نے بھاری رقوم کے عوض غیر ملکیوں کو جعلی دستاویزات فراہم کیں اور انہیں قومی ریکارڈ کا حصہ بنایا۔ نادرا حکام کے مطابق نشاندہی کے بعد مشکوک شناختی کارڈز خودکار طریقے سے بلاک ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بلاک شدہ کارڈ رکھنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تصدیق کروائیں، بصورتِ دیگر ان کے شناختی کارڈز مکمل طور پر منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملک بھر میں جاری بڑے آپریشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور جعلی شناختی دستاویزات کے نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مشکوک شناختی کارڈز کے مطابق
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔