انجینیئرز کا احجتاج: پی آئی اے فلائٹ آپریشن متبادل ذرائع سے بحال
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے انجینیئرنگ گروپ (ایس ای اے پی) کی جانب سے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے انجینئرز کی کام چھوڑ تحریک غیر قانونی اور نجکاری سبوتاژ کی کوشش ہے، ترجمان
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے متبادل ذرائع استعمال کرتے ہوئے فلائٹ آپریشنز بحال کر دیے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایک ’غیر قانونی‘ تنظیم ایس ای اے پی نے گزشتہ رات انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے ارادے سے جہازوں کی کلیرنس روکنی شروع کر دی تھی تاکہ فلائٹ آپریشن معطل کر کے نظام کو مفلوج کیا جا سکے۔ تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے فوری طور پر متبادل اقدامات کرتے ہوئے انجینیئرنگ شعبے کے کلیدی افسران کی مدد سے آپریشن بحال کر دیا۔
غیر قانونی طور پر کام چھوڑنے کے باعث چند پروازوں کو تاخیر اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب بیشتر پروازیں روانگی اختیار کر چکی ہیں۔
ترجمان کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو اور اسلام آباد سے مانچسٹر کی پروازیں بروقت روانہ ہوئیں۔
مزید پڑھیے: پی آئی اے کی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو ڈیل، قومی ایئرلائن کو کیا فائدہ ہوگا؟
لاہور سے مدینہ کی پرواز 14 گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔ کراچی سے جدہ 12 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ اسلام آباد سے دبئی 9 گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔ اسلام آباد سے دمام اور سیالکوٹ سے ریاض کی پروازیں 7،7 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں جبکہ اسلام آباد سے جدہ کو 6 گھنٹے اور کراچی سے اسلام آباد کو 4 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
آپریشنل دباؤ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے 5 پروازیں منسوخ کی گئیں تاہم تمام متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں کی پیشکش کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائٹ آپریشنز جلد ہی مکمل طور پر معمول پر آ جائیں گے۔ ان کے مطابق قومی ایئر لائن کے نظام کو مفلوج کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ضروری سروسز کے تسلسل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی آئی اے پی آئی اے احتجاج پی آئی اے فلائٹس بحال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے پی ا ئی اے احتجاج پی ا ئی اے فلائٹس بحال اسلام آباد سے پی آئی اے کے گھنٹے تاخیر پی ا ئی اے کے مطابق
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ