رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
پشپا اسٹار رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔
رشمیکا اور وجے کی جانب سے منگنی یا شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم بھارتی میڈیا میں ایسی رپورٹس گردش کر رہی ہیں جن کے مطابق دونوں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گیتا گوندھم میں ایک ساتھ کام کرنے والے اس جوڑے نے گزشتہ ماہ حیدرآباد میں ایک نجی تقریب میں منگنی کی تھی بتایا جا رہا ہے کہ یہ تقریب 3 اکتوبر 2025 کو وجے دیوراکونڈا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شریک تھے۔
اب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں اداکار فروری 2026 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دونوں اسٹارز نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، لیکن حال ہی میں ایک ویڈیو میں رشمیکا کی انگلی میں انگوٹھی دیکھنے کے بعد ان کی شادی کی قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
یاد رہے کہ رشمیکا سے ان کی نئی فلم تھمّا کی تشہیر کے دوران جب منگنی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے مختصر جواب دیا کہ ’‘سب کو اس کے بارے میں معلوم ہے۔‘
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
کراچی میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچہ حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا اور اس میں بیماری جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔
ایم ایس سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال ڈاکٹر واحد راجپوت کے مطابق تیرہ سالہ بچے میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئی ہیں۔ متاثرہ بچے کو فوری طور پر نیپا کے انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر واحد راجپوت نے بتایا کہ بچے میں تیز بخار اور جسم پر زخم جیسی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، اور رپورٹ آنے کے بعد بیماری کی حتمی تصدیق کی جائے گی۔