کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ائیر کرافٹ انجینئرز اور قومی ائیر لائن کے تنازع پر سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرزکے صدر اور سیکرٹری جنرل کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ جدون اوراویس جدون کو ملازمت سے برطرفی کے احکامات آج جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں عہدیداران کوگزشتہ برس شروع ہونے والی انکوائریز میں 4 اور 5 نومبرکو ذاتی شنوائی کا موقع دیا گیا تھا مگر یہ دونوں سی ای او قومی ائیرلائن کے پاس ذاتی شنوائی کے لیے پیش نہیں ہوئے۔

بھارتی شہر نوئیڈا میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، خاتون کی برہنہ لاش نالے سے برآمد ، سر اور دونوں ہاتھ غائب

نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ جدون اور اویس جدون کے خلاف کارروائی قومی ائیرلائن کے متعلقہ قوانین کے تحت کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 2024 کی انکوائری میں برطرفی کا فیصلہ انجینئرزکے جاری حالیہ احتجاج کے تناظرمیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس حوالے اویس جدون کا کہنا ہےکہ انجینئرز کی جانب سے خرابیوں کے ساتھ طیاروں کو کلیئرنس نہ دینا بھی برطرفی کی ایک وجہ ہے، اس برطرفی کے فیصلوں کو موجود دستاویزات کے تحت عدالت میں چیلنج کریں گے۔

سیکرٹری جنرل سیپ نے کہا کہ برطرفی کی بنیادی وجہ طیاروں میں فنی خرابیوں سمیت قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی ہے۔

پنجاب میں میٹرو اور اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور ہائی سپیڈ ٹرین چلنے جارہی ہیں: عظمی بخاری

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی