سجل علی اور احد رضا کا ڈراما ’دھوپ کی دیوار‘ اب یوٹیوب پر
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
جتنی ہی مقبول اتنی ہی غیر یقینی کی شکار شوبز جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کو مداح ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔
رومانوی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے 2017 کے سپرہٹ ڈرامے “یقین کا سفر “ میں ساتھ کام کیا تھا اور اسی دوران دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔
دونوں کی کمال کی کیمسٹری کو نہ صرف ڈراموں بلکہ حقیقی زندگی میں پسند کیا گیا جس کے بعد مارچ 2020 میں دونوں کی شادی ہوئی۔
تاہم صرف دو سال بعد ہی ان کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔ البتہ نہ تو احد رضا اور نہ سجل علی نے اس کی تصدیق کی ہے۔
یہ جوڑا کسی تقریب میں بھی ایک ساتھ نظر نہیں آتا اور متعدد ساتھی فنکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔
جوڑے کے اہل خانہ نے بھی طلاق کی خبروں کی کبھی نہ تو کھل کر تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی ہے۔ جس سے افواہیں مزید زور پکڑ گئیں۔
تاہم اب ان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ زی فائیو کے پلیٹ فارم پر دکھائے گئے ان کا ڈراما دھوپ کی دیوار اب یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پاک بھارت جنگ کے تناظر میں بنائے گئے اس ڈرامے کو عمیرہ احمد نے تحریر کیا اور حسیب حسن نے ہدایت کاری دی۔ سجلی علی نے مسلمان جب کہ احد نے ہندو لڑکے کا کردار ادا کیا۔
زی فائیو پر دکھائے گئے اس ڈرامے کو پاکستان میں ناظرین دیکھ نہیں پائے تھے لیکن اب “زندگی” کے یوٹیوب چینل پر اس کی پہلا قسط دکھائی جا رہی ہے۔
اس جوڑی کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخرکار ہم دونوں کو ایک ساتھ دوبارہ دیکھ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اس جوڑی کو نظر لگ گئی تھی۔ کسی نے دعا کی کہ دونوں کے درمیان پھر سے محبت کا رشتہ کا قائم ہوجائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سجل علی
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔