data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اہم فیچر ’یوزر نیم‘ متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کے بعد اب فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر 2026 میں مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا۔

واٹس ایپ کی تازہ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بزنس اکاؤنٹس استعمال کرنے والے اداروں اور صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سسٹمز اور ورک فلو کو اس فیچر کے مطابق اپ ڈیٹ کریں۔

میٹا کی ملکیت رکھنے والی اس مقبول میسجنگ ایپ نے بتایا کہ نیا فیچر اختیاری (optional) ہوگا، یعنی صارف خود فیصلہ کرے گا کہ اپنے پروفائل پر فون نمبر دکھانا ہے یا صرف یوزر نیم۔

کمپنی کے مطابق، یوزر نیم کے استعمال سے صارفین کو کئی فوائد حاصل ہوں گے، جن میں سب سے اہم پرائیویسی اور تحفظ میں اضافہ ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ذاتی معلومات کو خفیہ رکھتے ہوئے بھی رابطے میں رہ سکیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ بیٹا ورژن میں یوزر نیم ریزرو کرنے کا آپشن شامل کیا گیا ہے، جو فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے۔

واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ بزنس اکاؤنٹس کو اپنے سسٹمز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے جون 2026 تک کا وقت دیا گیا ہے، جس کے بعد یوزر نیم فیچر کو عالمی سطح پر باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹس ایپ یوزر نیم کے مطابق

پڑھیں:

طلب میں کمی‘ پاکستان نے 21 ایل این جی کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 21 کارگوز  منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع  پٹرولیم ڈویژن کے مطابق  ایل این جی کے یہ کارگوز  اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان 2026 میں 12 کے بجائے 2  ایل این جی کارگو خریدے گا۔  2 کارگو جنوری اور دسمبر 2026 میں لیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے2027 میں صرف  جنوری میں ایک کارگو لیا جائے گا۔  سوئی ناردرن سے گیس کی طلب  جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کابینہ کا اجلاس، بھرتیوں کی منظوری ، الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی سمری مسترد
  • فون دیکھے بغیر میسجز چیک کریں، واٹس ایپ نے آسانی پیدا کردی
  • ٹی ایل پی پر پابندی کی باضابطہ توثیق ، ایئر پنجاب پرائیویٹ کمپنی کے قیام کی منظوری
  • طلب میں کمی‘ پاکستان نے 21 ایل این جی کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا
  • واٹس ایپ کی ایپل واچ ایپلکیشن متعارف، فون نکالے بغیر میسجز دیکھنا ممکن
  • چہل قدمی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، تحقیق میں نیا حیران کن فائدہ سامنے آگیا
  • ملکی معیشت کے لیے خوشخبری ، اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت
  • گوگل کروم نے یوزرز کیلئے انتہائی مفید فیچر شامل کردیا، براؤزنگ مزید آسان
  • خواتین کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان