پنجاب کابینہ کا اجلاس، بھرتیوں کی منظوری ، الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی سمری مسترد
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے مختلف بھرتیوں کی منظوری دیتے ہوئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی سمری کو مسترد کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30 واں کابینہ اجلاس گزشتہ روز ہوا، جس میں مختلف بھرتیوں کی منظوری دی گئی جبکہ ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی سمری کو مسترد کر دیا گیا،صوبائی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق بھی کر دی۔
قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے قیدی کی درخواست نمٹا دی
کابینہ نے سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتی، پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس اورچیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی منظوری بھی دی۔
اجلاس میں 15 نومبر تک گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا اور اس حوالے سے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی میں میکنائزیشن پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے زراعت زبوں حالی کا شکار ہوئی۔
منشیات کیس،ملزم کی درخواستِ ضمانت منظور
صوبائی کابینہ نے لاہور تا راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل کیلئے ایم او یو، ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام، پرائم منسٹر کیش لیس سٹرٹیجی کے تحت ریٹیلرز کیلئے کیو آر کوڈ، الیکٹرک بس کیلئے مختلف شہروں میں الیکٹر ک ڈپو قائم کرنے کیلئے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو گرانٹس کی فراہمی، گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا سنگ بنیاد رکھنے ، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی ، یونیورسٹی آف حافظ آباد کے قیا م ، تحصیل کوہ سلیمان اور ضلع راجن پور سے خارج کردہ علاقوں تک کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا دائرہ کار بڑھانے ، چیف منسٹر پنجاب گرین ٹریکٹر فیز ٹوکیلئے سبسڈی، اٹک، لیہ اور بہاولنگر تین جنرل ہسپتالوں کے قیام کیلئے بیڈز کی تعداد بڑھانے ،پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2022 میں ترمیم اورموبائل سی آر ایم ایس ایپ 2025 کے ضمنی معاہدے کے مسودے کی منظوری دے دی۔
خاتون کے اغوا اور "جنات لے جانے" کے بیان کا معاملہ، چیف جسٹس کارپورٹ پر عدم اطمینان
اعلیٰ عدلیہ کے ججوں اورغیر ملکی مہمانوں اہم ترین شخصیات کی سکیورٹی کیلئے نئی گاڑیوں سے متعلق سمری، پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت سڑکیں بحالی پراجیکٹ، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل سمیت کئی امور کی منظوری بھی دے دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی منظوری
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔