فضل الرحمن سے ملاقات، 27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے نمبرز پورے: واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور کہا کہ نمبرز کا مسئلہ نہیں ترمیم کی منظوری کے لیے نمبرز پورے ہیں مولانا ترامیم کے معاملات دیکھیں گے اور سمجھیں گے۔ فیصل واوڈا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ملاقات میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آپ لوگ 27ویں کے لیے بیتاب ہیں میں28 ویں ترمیم کی تیاری کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کا ساتھ پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے بہت ضروری ہے نمبرز کی بات نہیں ہے 27ویں ترمیم کی منظوری کے لیے نمبرز پورہے ہیں، قومی دھارے میں مولانا کا بہت بڑا کردار ہے، مولانا بڑے اور مضبوط سیاست دان ہیں۔ 27 ویں ترمیم بہت آسانی سے پاس ہوتی نظر آرہی ہے، اگر اس میں کوئی بھی ابہام ہوا تو ’’فلائٹ آن بورڈ‘‘ہے۔ 27 ترمیم پر پی ٹی آئی کو اعتماد میں لینا چاہیے لیکن اگر وہ نہیں آنا چاہتے تو ان کی مرضی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تجاویز کا جائزہ لوں گا۔ پاکستان کی بقا کے لئے مولانا فضل الرحمن کا ساتھ ضروری ہے۔ مولانا سے ملاقات کے بعد ہمیشہ مثبت جاتا ہوں۔ وہ مضبوط سیاستدان ہیں۔ سہیل آفریدی گراس روٹ سے آئے ہیں آچھی بات ہے۔ اٹھاریں ترمیم کو ختم نہیں کیا جا رہا۔ پی ٹی آئی کو 27 ویں آئینی ترمیم پراعتماد میں لینا چاہئے۔ افواج پاکستان کومضبوط کریں گے تو پاکستان کا دفاع مضبوط ہوگا۔ اگر پی ٹی آئی نے منفی سیاست کی تو پھر چھلیاں کھائیں۔ میں حکومت کا کام نہیں کر رہا۔ اپنا کام کرنے آیا ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مولانا فضل ویں ترمیم سے ملاقات ترمیم کی کے لیے
پڑھیں:
بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔