data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انگلینڈ کے خلاف آنے والی ایشیز سیریز کی تیاری کے پیش نظر آسٹریلیا کے متعدد کرکٹرز نے بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے ممکنہ کھلاڑی اب ملک کی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیتے ہوئے شیفلڈ شیلڈ کے اگلے راؤنڈ میں ایکشن میں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ ٹریوس ہیڈ کو شیفلڈ شیلڈ میچ میں شرکت کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، وہ بھارت کے خلاف سیریز کے آخری دو میچز نہیں کھیلیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مچل اسٹارک، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیں گے تاکہ ریڈ بال کرکٹ میں اپنی فارم بہتر بنا سکیں۔

جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ نے بھی ٹیسٹ تیاریوں کے پیش نظر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ تنویر سانگھا کو ون ڈے کپ کھیلنے کے لیے ریلیز کیا گیا ہے، جبکہ بین ڈار شیوس کو بھارت کے خلاف باقی دو میچز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے، جبکہ چوتھا اور پانچواں میچ 6 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی بھارت کے کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 55 رنز سے جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا کیخلاف فتح سے پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند، ورلڈ کپ کیلیے امیدیں جاگ اٹھیں
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
  • ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ
  • جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا