Express News:
2025-10-28@22:23:19 GMT

شہر قائد میں بھتہ خوروں نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

کراچی:

پاکستان کا معاشی حب اور روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک بار پھر سے بھتہ خور سر اٹھانے لگے  بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات نے نہ صرف شہر کی تاجر برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

 بھتہ خوروں کی جانب سے گولیوں کے ساتھ دھمکی آمیز پرچیاں موصول ہونے کے بعد کراچی چیمبر آف کامرس نے تاجروں کا احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے انھیں اپنے دفاتر اور رہائش گاہوں پر اعلیٰ معیار کے جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ، تاجروں کے بڑھتے دباؤ اور خدشات کے باعث صوبائی حکومت کو فوری ایکشن لینا پڑا جس کے نتیجے میں وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرنی پڑ گئی 
  
رواں ماہ سیکریٹری کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے ممبران کو لکھے گئے خط نے صورتحال کی سنگینی کو مزید اجاگر کر دیا ، خط میں بتایا گیا دھمکیوں کے واقعات میں اچانک اضافے سے مختلف علاقوں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں اور ان کے ساتھ گولیاں بھی بھیجی جا رہی ہیں جو کہ یہ ایک واضح پیغام ہے کہ دھمکیاں محض زبانی نہیں بلکہ عملی خطرہ بن چکی ہیں جو کہ ناصرف تاجر برادری بلکہ شہر کے امن و امان کی صورتحال کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے ، کراچی چمبر آف کامرس نے خط میں اپنے اراکین کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنے کاروباری احاطے اور رہائش گاہوں دونوں مقامات پر مناسب بیک اپ اسٹوریج کے ساتھ اعلیٰ معیار کے جدید سی سی ٹی وی کیمرے فوری طور پر نصب کرائیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ایسی سی سی ٹی وی فوٹیج کی ریکارڈنگ کے سی سی آئی کے ساتھ شیئر کریں ، سی سی ٹی وی سمیت چیمبر اس معاملے کو ٹھوس شواہد کے ساتھ متعلقہ حکام تک پہنچائے گا ، خط میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کے ساتھ فوری کارروائی کی صورت میں ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنایا جاسکے گا 

 شہر قائد میں بھتہ خوری کے واقعات سے متعلق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ کراچی میں تاجروں کو بھتے کے پیغامات آرہے ہیں ہر علاقہ سے صعنتکاروں ، بلڈرز ، ہول سیلرز اور چھوٹے تاجروں و دکانداروں کو بھتہ خوری کی شکایات درپیش ہیں ، بھتہ خوری کی شکایات سیکیورٹی اداروں تک پہنچادی گئی ہیں تاجروں کی آگاہی کے لیے کراچی چیمبر نے انھیں خط لکھا ہے کہ اگر ان بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی نہ کی گئی تو شہر کی کاروباری سرگرمیاں نہ صرف متاثر ہو سکتی ہیں بلکہ معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے   


شہر قائد میں بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تاجر برادری کی جانب سے شدید تحفظات سامنے آنے پر رواں ماہ وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں ایک اہم پریس کانفرنس کرنا پڑ گئی جس میں وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں لیاری گینگ وار ماضی جیسی نہیں رہی ہے اور دوبارہ سر اٹھانے پر انھیں مارا بھی جا رہا ہے ، حکومت کی واضح پالیسی ہے کسی بھی کرمنل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ، شہر میں بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث لیاری گینگ وار کے سرغنہ وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاڑی ایران میں موجود ہیں اور حکومت انھیں ایران سے جلد لیکرآئے گی اور نھیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا ، ہماری ترجیج عام شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے 

وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ کراچی میں بھتہ خوری کا مسئلہ کافی سنجیدہ نوعیت کا ہے اور سندھ حکومت نے ہمیشہ یہ چاہا ہے کہ کراچی میں تاجر برادری کوایک ایسا ماحول مہیا کریں کہ ان کا کاروبار پھلے پھولے جبکہ حکومت کا تاجر برادری سے ہمیشہ تعاون بھی رہا ہے ، تاجروں کو بھتہ خوروں کی جانب سے آنے والی دھمکیوں پر اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی یو) اور ڈسٹرکٹ پولیس نے کارروائیاں کی ہیں گزشتہ چند روز میں 4 بھتہ خور پولیس کے ہاتھوں مارے گئے اور 3 بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا ہے 

بھتہ خوری میں ملوث گینگ وار کا عبدالصمد کاٹھیاواڑی ایران سے اپنا گروپ آپریٹ کر رہا ہے سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا ہے ، کسی کو بھی کراچی کا امن خراب کرنے اور بھتہ طلب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس کی جانب سے ایک ویب پورٹل بنایا گیا ہے جہاں تاجر برادری اپنی شکایات درج کراسکتے جس پر فوری کارروائی کی جائے گی ، تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں  

اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے شہر قائد میں بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات سمیت دیگر جرائم سے متعلق گزشتہ و رواں سال کے اعداد و شمار کے تقابلی جائزے پر مبنی رپورٹ بھی آئی جی سندھ کو پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ رواں سال شہر قائد میں مجموعی طور پر 118 بھتہ خوری کی واقعات رپورٹ ہوئے جس میں صرف 44 کیسز بھتہ خوری سے متعلق تھے اور ان پر باقاعدہ تحقیقات کی گئیں اس کے علاوہ بقیہ 74 شکایات کاروباری و ذاتی تنازعات اور لین دین کی تھیں ، بھتہ خوری کے 44 کیسز میں سے 39 کیسز کو حل کرلیا گیا جن کی شرح 87 فیصد بنتی ہے مذکورہ کیسز میں 78 ملزمان کی شناخت ہوئی جن میں 43 ملزمان کو گرفتار جبکہ 5 ملزمان مختلف پولیس مقابلوں میں مارے گئے   
 
شہر قائد میں بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات سے تاجر برادری کا خوف دراصل شہر کی معیشت کے لیے خطرہ ہے اور اگر بھتہ خوری پر قابو نہ پایا گیا تو کراچی کا معاشی پہیہ سست پڑ سکتا ہے اور اس کا اثر پورے ملک کی معیشت پر پڑے گا ، شہر قائد میں بھتہ خوری کا مسئلہ کوئی نیا نہیں تاہم اگر اس ناسور کو فوری طور پر سختی سے نہ کچلا گیا تو یہ نہ صرف تاجروں بلکہ عام شہریوں کی زندگیوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے  

ضرورت اس امر کی ہے کہ بھتہ خوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے ساتھ ساتھ پولیس کے دیگر شعبے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر مزید مربوط اور موٗثر حکمت عملی کے تحت بھتہ خوری میں ملوث عناصر اور دیگر جرائم پیشہ کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں میں انھیں قانون کی گرفت لیکر کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ تاجر برادری اور شہریوں کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہر قائد میں بھتہ خوری کے وزیر داخلہ سندھ تاجر برادری کراچی چیمبر بھتہ خوروں سی سی ٹی کی جانب سے کراچی میں میں ملوث کے ساتھ کے لیے ہے اور

پڑھیں:

گلگت، ہائیکورٹ بار کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم اور باشعور طبقہ ہیں جن کا کردار قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری اسلام الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہائی کورٹ بار کے ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وکلاء برادری اور بار ایسوسی ایشن کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو وکلاء کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم اور باشعور طبقہ ہیں جن کا کردار قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کوششوں اور وکلاء برادری کے اتحاد و یکجہتی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بار آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عدلیہ کی معاونت اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان شروع: صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ کے جرمانے
  • گلگت، ہائیکورٹ بار کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات
  • 5-Fمیں منی زو کی بحالی کا کام اگلے ماہ شروع کیا جائیگا‘ محمد یوسف
  • کراچی میں مزارِ قائد پر کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ ریلی
  • شہری حکومت ناجائز منافع خوروں کیخلاف فوری اور سخت اقدامات کرے، علامہ مبشر حسن
  • تلہار: گائوں علی نواز لغاری میں لغاری برادری کے تحت ظہرانے کا انعقاد
  • متحدہ بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ پر قوم سے معافی مانگے‘سلمان عبداللہ مراد
  • ایم کیو ایم ماضی میں کی گئی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ پر قوم سے معافی مانگے، ڈپٹی میئر کراچی
  • کراچی میں آگ لگنے کے تین واقعات، کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر