Islam Times:
2026-06-03@02:26:17 GMT

ریڈ لائن کراس کرنے پر چین کی اسرائیل کو وارننگ جاری

اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT

ریڈ لائن کراس کرنے پر چین کی اسرائیل کو وارننگ جاری

اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے ایک حصے میں بتایا گیا ہے کہ چین کے سفارت خانے نے ایک سخت لہجے کا بیان جاری کیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تائیوان کا مسئلہ ایک ’’سرخ لکیر‘‘ ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا اور یہ چین کے بنیادی قومی مفادات کا مرکز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تل ابیب میں چین کے سفیر نے باضابطہ مراسلہ ارسال کرتے ہوئے تائیوانی عہدیدار کے دورے پر اسرائیل کے طرزِ عمل پر شدید احتجاج کیا ہے اور غلط اقدامات کی اصلاح اور گمراہ کن پیغامات کی ترسیل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تسنیم نیوز کے عبری امور گروپ کے مطابق اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا ہے کہ تائیوان کے نائب وزیرِ خارجہ کے خفیہ دورۂ فلسطینِ مقبوضہ کے منظرِ عام پر آنے کے بعد چین کے سفیر نے اس اقدام پر سخت اعتراض کیا۔
شائع شدہ رپورٹس کے مطابق تائیوان کے نائب وزیرِ خارجہ فرانسوا وو نے کچھ عرصہ قبل فلسطینِ مقبوضہ کا ایک خفیہ دورہ کیا تھا، جس پر چینی حکومت کی جانب سے شدید اور غصے بھرا ردِعمل سامنے آیا۔ اس عبرانی میڈیا کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا جب تائیوان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی باضابطہ سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں، جبکہ چین اُن فریقوں کے خلاف سخت سیاسی اقدامات اختیار کرتا ہے جو تائیوان کے ساتھ سفارتی روابط قائم کرتے ہیں۔

اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے ایک حصے میں بتایا گیا ہے کہ چین کے سفارت خانے نے ایک سخت لہجے کا بیان جاری کیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تائیوان کا مسئلہ ایک سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا اور یہ چین کے بنیادی قومی مفادات کا مرکز ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ چین تائیوانی حکام کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تعلقات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ہم ایک بار پھر اسرائیلی فریق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مکمل طور پر ’’ایک چین‘‘ کے اصول کی پابندی کرے، اپنے غلط اقدامات کی اصلاح کرے اور تائیوان کی آزادی کے حامی علیحدگی پسند عناصر کو گمراہ کن پیغامات بھیجنے سے باز رہے، تاکہ عملی اقدامات کے ذریعے چین اور اسرائیل کے تعلقات کے مجموعی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

رپورٹ کے ایک اور حصے میں بتایا گیا ہے کہ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے انکشاف کیا کہ وو نے ’’حالیہ ہفتوں‘‘ میں فلسطینِ مقبوضہ کا دورہ کیا تھا، اور دو ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ ملاقات اسی مہینے میں ہوئی۔ ان ذرائع نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ وو نے کن افراد سے ملاقات کی، ملاقاتوں کے مندرجات کیا تھے، یا آیا ان ملاقاتوں میں تائیوان کے نئے کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام، جسے T-DOM کہا جاتا ہے اور جو جزوی طور پر اسرائیلی فضائی دفاعی نظام سے مشابہت رکھتا ہے، پر بھی بات چیت ہوئی یا نہیں۔ اس دوران اسرائیلی میڈیا نے اُن اسرائیلی عہدیداروں کی شناخت ظاہر کرنے سے بھی گریز کیا جن سے تائیوان کے نائب وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی تھی، حتیٰ کہ اپنی رپورٹ میں ان کے چہروں کو بھی دھندلا دیا۔ دوسری جانب، اسرائیل اور تائیوان کی وزارتِ خارجہ نے اس تائیوانی عہدیدار کے دورے کی تصدیق یا تردید سے متعلق کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تائیوان کے کہ چین چین کے

پڑھیں:

کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی

—فائل فوٹو

نجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان