خیرپور : پولیس کی کارروائی، تلاش ایپ کے ذریعے چیکنگ کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-5-9
خیرپور (نمائندہ جسارت ) خیرپور پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ھولڈاپ /ناکابندی پوائنٹس، مختلف مقامات پر تلاش ایپ کے ذریعے مشتبہ افراد کی اسکریننگ جاری 08 روپوش ملزم گرفتار گرفتار افراد میں منشیات سپلائرز بھی شامل ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے احکامات پر ضلع بھر میں بھاری نفری کے ساتھ جنرل ھولڈ اپ/ناکابندی پوائنٹس لگائی گئی تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی سربراہی میں مختلف مقامات پر تلاشی اور اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری دوران اسنیپ چیکنگ تلاش ایپ ٹیم کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ شہید مرتضیٰ میرانی نے08 روپوش ملزم شھباز ولد غازی جمالی اور امتیاز ولد لعل خان جمالی کو گرفتار کیا گی چیکنگ پوائنٹس پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاش ایپ ڈوائس کے ذریعے اسکریننگ، جبکہ متعدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا کاغذات نہ ہونے پر 550 سی آر پی سی کے تحت کارروائی کی جارہی ہے جنرل ھولڈاپ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاخیرپور پولیس نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کی نگرانی میں تلاش ایپ اور اسنیپ چیکنگ کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے 189 افراد اور 117 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جرائم پیشہ عناصریں اور سماجی برایون کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کی ھدایت کی گئی ہے، ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے سخت ھدایت دیں ہیں کہ جرائم پیشہ افراد چوروں پر سخت نظر رکھی جائے جبکہ کنب پولیس نے ملزم عطاء اللہ تمرانی کو گرفتار کرکے 591 نشہ والی سوپاریاں ملزم علی زین کے قبضہ سے 330 نشہ والی سپاریاں اکری پولیس نے احسان علی گوپانگ کو گرفتار کرکے 3 لیٹر کچی شراب مسروقہ موٹر سائیکل طارق راجپر کے قبضہ سے 300 نشہ سپاریاں برامد کرکے کیس داخل کرلیا ہے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع الللہ سومرو نے بتایا کہ پولیس نے کھوڑہ میں ڈاکوں کے ساتھ مقابلہ کیا جہاں مقابلے میں ایک زخمی ڈاکو کو گرفتار کیا ہے زخمی ڈاکو کی شناخت غلام عابد مری کے نام سے ہوئی ہے کنب پولیس نے منشیات سپلائرز ملزم عامر وسان اور جاوید وسان کو گرفتار کرکے2550 گرام چرس برامد کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسنیپ چیکنگ کو گرفتار کے ذریعے پولیس نے کے ساتھ
پڑھیں:
بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک خاموش جنگ لڑی جا رہی ہے جو بارود سے زیادہ نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صوبائی وزرا علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ دشمن پاکستان اور بلوچستان کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں بشیر زیب نے جب ایک کالعدم تنظیم کی کمان سنبھالی تو حالات مزید خراب ہوئے، جبکہ جنید بشیر زیب کا رائٹ ہینڈ ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج کی جنگ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لڑی جا رہی ہے اور کالعدم تنظیموں کے کارندے زنگی ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں سنگل ایپ کے ذریعے آپریشنل منصوبہ بندی جبکہ ڈیلٹا چیٹ کے ذریعے خفیہ بھرتیاں کرتی ہیں۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ آج دشمن صرف گولی کا استعمال نہیں کر رہا بلکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلا کر بھی اپنا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ نوجوان پہاڑوں کا رخ کریں۔
انہوں نے دعویٰ کیاکہ کالعدم تنظیموں نے اپنی سرگرمیوں میں خواتین کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ شہناز بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسوں میں شرکت کرتی تھیں اور ان کا باہوٹ کے ذریعے کالعدم تنظیم سے رابطہ ہوا۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان کی قیادت ڈاکٹر صبیحہ کر رہی ہیں اور ان کا بھائی ایک کالعدم تنظیم کا حصہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کراچی سیل کی قیادت فوزیہ شاہوانی کررہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان سیاست خاموش جنگ نوابزادہ جمال رئیسانی وی نیوز