ایران کی جانب سے سڈنی حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
عبرانی ذرائع کے مطابق تاحال آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی تہوار حنوکا کی تقریب پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جموہریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے پرتشدد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تسنیم نیوز کے خارجہ امور گروپ کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ذاتی صفحے پر جاری ایک پیغام میں سڈنی میں ہونے والے پرتشدد حملے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہم آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے پرتشدد حملے کی مذمت کرتے ہیں، انسانوں کا قتل اور دہشت گردی جہاں کہیں بھی انجام دی جائے، ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے۔ عبرانی ذرائع کے مطابق تاحال آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی تہوار حنوکا کی تقریب پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :