Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:48:52 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 دسمبر سے کم ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 دسمبر سے کم ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد حکومت کی جانب سے 16 دسمبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے.ذرائع کے مطابق اس بار پیٹرول سستا ہونے کا امکان کم جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت 16 دسمبر سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کر رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان پیدا ہوا ہے۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 12 روز کی قیمتوں کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمت میں صرف 36 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں طور پر 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات میں مجموعی طور پر 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان موجود ہے، جو صارفین کے لیے ایک بڑی راحت ہو سکتی ہے۔حتمی قیمتوں کا اعلان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کے بعد وفاقی حکومت کرے گی، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہونے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پیسے فی لیٹر کا امکان

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے