Express News:
2025-12-14@22:09:09 GMT

پی آئی اے کی ٹورنٹو میں عملے کی گمشدگی کی خبروں کی تردید

اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT

کراچی:

پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ٹورنٹو میں عملے کی گمشدگی اور سیاسی پناہ لینے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایک افغان اور پاکستان دشمن اکاؤنٹ کی جانب سے پی آئی اے کی ٹورنٹو پرواز کے تمام عملے کی سیاسی پناہ کی درخواست سے متعلق جعلی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان دشمنی پر مبنی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گمراہ کن ٹوئٹ کا مقصد قومی ائیر لائن اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں پی آئی اے کے عملے کے ارکان کی کینیڈا میں غائب ہونے کی رپورٹس آتی رہی ہیں اور 21 نمبر کو  پی آئی کے فضائی میزبان کی کینیڈا میں غائب ہونے کی رپورٹ آئی تھی، جس کے بعد قومی ایئرلائن نے انکوائری شروع کردی تھی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے بتایا تھا کہ ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے-798 کے فضائی میزبان نے رپورٹ نہیں کیا ہے اور رابطہ کرنے پر انہوں نے صحت کی خرابی کا بہانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور اگر غیرقانونی گم شدگی کی تصدیق ہوئی تو مذکورہ فضائی میزبان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی آئی اے

پڑھیں:

لاہور میں ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کا قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

فائل فوٹو

لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل  ہوگیا، ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزم نے ایک ماہ قبل ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانا برکی میں درج کروائی تھی۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا نے کہا کہ بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کا قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
  • کیا ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق ہونے والی ہے؟ اداکار کا بیان سامنے آگیا
  • آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید
  • آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید
  • ٹیلر سوئفٹ نے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا
  • جبری گمشدگی، عدلیہ کانیا میکنزم لانے کا فیصلہ، ملزم کی 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیشی لازمی
  • نادرا نے لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس کے جعلی پروپیگنڈے کی تردید کردی
  • جاپان میں دنیا کی پہلی جزوی خودکار مسافر فیری کی رونمائی
  • ملک کے کئی شہروں میں دھند راج، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند