لاہور: ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین سامنے آگیا ہے جس میں ڈی ایس پی ہی اپنے بیٹی اور بیوی کا قاتل نکلا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔
ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دونوں کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کراوئی تھی تاہم ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
پولیس نے بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھر یلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔
دونوں میاں بیوی کے درمیان عرصے دراز سے گھریلو ناچاقی چل رہی تھی۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ مقتولہ ڈی ایس پی عثمان حیدر کی پہلی بیوی تھی۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر کی دوسری شادی کے بعد جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔
کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے مقتولہ کیساتھ محبت کی شادی کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی ایس پی عثمان حیدر نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی
پڑھیں:
ڈھاکہ، انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی پر حملے کے ملزمان کی شناخت ہوگئی
ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم او) نے انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت کر لی ہے، جمعے کے روز دارالحکومت میں پیش آنے والے فائرنگ واقعے میں انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی شدید زخمی ہوئے تھے اور وہ اس وقت ڈھاکہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انقلاب منچہ کے کنوینیئر پر حملہ: بنگلہ دیشی حکومت کا ملزم کی گرفتاری میں مدد پر 50 لاکھ ٹکا انعام کا اعلان
ڈی ایم پی کے مطابق حملہ 12 دسمبر کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے قریبی فاصلے سے عثمان ہادی پر فائرنگ کی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیے سے 2 مشتبہ افراد، فیصل کریم مسعود اور محمد عالمگیر شیخ کی شناخت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے واقعے کے وقت ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔
ملزمان کو گرفتار کرنے اور حملے کے محرکات معلوم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کے بیرون ملک فرار کے امکانات روکنے کے لیے ملزمان کے پاسپورٹس بلاک کر دیے گئے اور سرحدی حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکومت بنگلہ دیش نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے والے کو 5 ملین ٹکا انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
تحقیقات کے دوران ڈی ایم پی نے شبہ کے تحت شری پور کے نلیتاباری علاقے سے سائبین ڈیو اور سنجوئے چِسم کو گرفتار کیا، جو غیر قانونی سرحد پار کرنے میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ، انقلاب منچ کے ترجمان پر قاتلانہ حملہ، چیف ایڈوائزر کی مذمت
ایک علیحدہ کارروائی میں ریپڈ ایکشن بریگیڈ (آر اے بی) نے محمد عبدالحنان کو گرفتار کیا اور بعد میں اسے پالتن پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا گیا۔ حملے میں استعمال ہونے والی مبینہ موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ واقعے سے متعلق کسی بھی معلومات کو قریبی پولیس اسٹیشن یا قومی ایمرجنسی ہیلپ لائن 999 کے ذریعے فراہم کریں۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس “حیران کن اور سنگین” حملے میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انقلاب منچہ بنگلہ دیش پولیس چیف ایڈوائزر عثمان ہادی فائرنگ