دہلی میں "اے کیو آئی" 490 سے تجاوز، ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق بلند علاقوں میں آج سے ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، خاص طور پر 3500 میٹر سے اوپر کے علاقوں میں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے بڑے حصے میں سردی نے اب پوری طرح اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ دار الحکومت دہلی سے لے کر شمالی بھارت، مشرقی بھارت اور پہاڑی علاقوں تک سردی اور کہرے نے لوگوں کی روز مرہ زندگی کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ صبح اور شام کے وقت سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، جب کہ کئی علاقوں میں سرد لہر جیسی صورتحال بنتی جا رہی ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں کے لئے گھنے کہرے اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے، دہلی کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی 490 سے اوپر ریکارڈ کی گئی تھی۔ پورا دارالحکومت "شدید پلس" کے زمرے میں رہتا ہے۔ نوئیڈا اور دیگر این سی آر علاقوں میں بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب ہے۔
آلودگی کے ساتھ ساتھ گھنی دھند نے بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ بہت سے علاقوں میں مرئیت 50 میٹر سے بھی کم ہوگئی، جس سے سڑک، ریل اور ہوائی ٹریفک متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش کے بلند علاقوں میں آج موسم کافی سخت رہنے کا امکان ہے۔ منالی، شملہ جیسے علاقوں میں بھاری برفباری ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر منالی میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گرنے کا خدشہ ہے اور کم از کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ گلمرگ میں بھی آج درجہ حرارت دو ڈگری سیلسیس تک گرنے کی امید ہے۔ شملہ، منالی، گلمرگ اور سرینگر جیسے سیاحتی مقامات پر آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، جس سے سردی کا احساس مزید بڑھ سکتا ہے۔
اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع میں بھی سردی کا اثر صاف نظر آ رہا ہے۔ نینی تال، مسوری اور چمولی میں درجہ حرارت مسلسل نیچے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلند علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، خاص طور پر 3500 میٹر سے اوپر کے علاقوں میں۔ میدانی علاقوں میں کہرے نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمالی اور مشرقی بھارت کے کئی اضلاع میں گھنے کہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ بہار کے پٹنہ، سارن، بکسراور ارریہ میں صبح کے وقت حدِ نگاہ بہت کم رہنے کا خدشہ ہے۔ اتر پردیش کے لکھنؤ، کانپور، ایودھیا اور بارابنکی میں بھی گھنا کہر چھا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان کے جے پور اور کوٹا اور مدھیہ پردیش کے بھوپال اور اندور میں بھی کہرے کے حوالے سے وارننگ دی گئی ہے۔
اترپردیش میں شدید سردی نے ابھی پوری طرح دستک نہیں دی ہے، لیکن رات کے وقت خاصی ٹھنڈ محسوس کی جا رہی ہے۔ دن میں موسم معمول پر رہنے اور دھوپ نکلنے سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ آج کئی اضلاع میں گھنے کہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، خاص طور پر مغربی اترپردیش کے ترائی علاقوں اور مشرقی اتر پردیش کے کچھ شہروں میں۔ تاہم دن کے وقت موسم صاف رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ راجستھان میں ہلکے مغربی ڈشٹربنسکے اثر سے موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ دسمبر کی شدید سردی کے درمیان اب درجہ حرارت میں ہلکا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں کر دیا ہے کے مطابق پردیش کے میں بھی کے وقت
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔