محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق تیرہ سے پندرہ دسمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چودہ سے پندرہ دسمبر کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اسی عرصے میں راولپنڈی اسلام آباد اور پشاور میں بوندا باندی جبکہ مری میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران پنجاب خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہنے کا خدشہ ہے جس سے حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق انیس دسمبر سے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جو موسم کو مزید سرد بنا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بارش اور برفباری محکمہ موسمیات علاقوں میں
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔