ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، فضا بھی آلودہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹروے ایم ون رشکئی سے پشاور، ایم ٹو ہرن مینار سے ٹھوکرنیاز بیگ، ایم تھری فیض پور سے رجانہ، ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر اور روہڑی سے رحیم یار خان تک بند کردیا گیا۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند کی گئی ہے، موٹروے پولیس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں کی فضا انتہائی آلودہ ہے، فیصل آباد 574 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ، لاہور 310 ایئر انڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 322 ریکارڈ، محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق حافظ آباد کا اے کیو آئی 380 ، مظفرگڑھ کا 372 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
موٹروے ایم 5 بند
سٹی 42: موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملتان سے ایم 5 موٹر وے کو حد نگاہ متاثر ہونے پر بند کیا گیا ہے ۔ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔
دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔
دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں
بلغاریہ میں پر تشدد احتجاج، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا