دہلی اسموگ کی لپیٹ میں، کئی علاقوں میں فضائی معیار ’شدید‘ درجے تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
بھارتی دارالحکومت دہلی اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے رہائشیوں کو آج کل صبح اسموگ کی دبیز تہہ کا سامنا ہے، کیونکہ شہر کا مجموعی فضائی معیار ’خطرناک حد‘ کے قریب پہنچ گیا۔
سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 8 بجے مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 390 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ’انتہائی خراب‘ کے زمرے میں آتا ہے، تاہم، قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں فضائی معیار “شدید” درجے تک پہنچ چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
دہلی کے آنند وہار میں 436، براری کراسنگ 415، چاندنی چوک 419، غازی پور 419، جہانگیر پوری 442، آر کے پورم 404 اور روہنی 436 شامل ہیں۔
Smog Engulfs Parts Of Delhi#smog #delhi #DelhiNews #visibility #NewsUpdate #thesaveratimes pic.
— The Savera Times (@thesavera_times) December 13, 2025
حالیہ ویک اینڈ پر دہلی کے متعدد علاقوں میں اسموگ اور ہلکی دھند کے امتزاج نے علی الصبح حدِ نگاہ کو بہت کم کردیا تھا، ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 50 تک ’اچھی‘، 51 سے 100 ’اطمینان بخش‘، 101 سے 200 ’درمیانی‘، 201 سے 300 ’خراب‘، 301 سے 400 ’انتہائی خراب‘ اور 401 سے 500 ’شدید‘ سمجھی جاتی ہے۔
سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق یہ تمام درجے آلودگی کی سطح اور اس سے جڑے صحت کے خطرات کی عکاسی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
سردیوں کے موسم میں دہلی کے کئی حصوں میں خطرناک سطح کی فضائی آلودگی معمول بنتی جا رہی ہے۔ ہفتے کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس، جو کہ ’انتہائی خراب‘ کے زمرے میں ہے، طویل عرصے تک اس ماحول میں رہنے کی صورت میں صحت مند افراد میں بھی سانس کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
دہلی ایئرپورٹ کی ایڈوائزریدہلی ایئرپورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ دہلی ایئرپورٹ پر کم حدِ نگاہ کے طریقۂ کار نافذ ہیں، فی الحال تمام پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
’اس وقت تمام پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، مسافروں سے درخواست ہے کہ تازہ ترین پرواز کی معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔‘
گزشتہ ہفتے یعنی جمعے کے روز بھی دہلی اسموگ کی موٹی تہہ میں لپٹی رہا، جہاں مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 386 ریکارڈ کیا گیا، غازی پور اور آنند وہار جیسے علاقوں میں شدید دھند دیکھی گئی، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم رہی۔
حالیہ ہفتوں میں معمولی بہتری کے باوجود بھارتی دارالحکومت کے بڑے حصے اب بھی زہریلے اور گھنے اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، بگڑتی ہوئی فضائی صورتحال نے سیاسی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ بھی چھیڑ دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسموگ ایئر کوالٹی انڈیکس پلیٹ فارم دہلی ایئرپورٹ سوشل میڈیاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسموگ ایئر کوالٹی انڈیکس پلیٹ فارم دہلی ایئرپورٹ سوشل میڈیا ایئر کوالٹی انڈیکس دہلی ایئرپورٹ علاقوں میں کے مطابق اسموگ کی
پڑھیں:
تبت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
ویب ڈیسک : تبت کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز زیرِ زمین تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا، جس کے باعث جھٹکے متعدد قریبی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے،اچانک آنے والے زلزلے نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایمرجنسی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی ہیں۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کے بعد مزید آفٹر شاکس کا امکان موجود ہے، جس پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے