جج کےبیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے2بچیوں کی ہلاکت کیس میں صلح کیسے ہوئی؟ تحریری حکم نامہ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
جج کےبیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے2بچیوں کی ہلاکت کیس میں صلح کیسے ہوئی؟ تحریری حکم نامہ سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق جج کے بیٹے کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامے کے مطابق دونوں بچیوں کے ورثا نے ملزم کو معاف کر دیا ، دونوں ورثاء نے اللہ کے نام ملزم کو معاف کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ایک بچی کے بھائی عدنان تجمل اور دوسری کے والد غلام مہدی پیش ہوئے ، ورثا کی جانب سے صلح کے بیان حلفی عدالت میں جمع کرائے گئے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ورثا نے عدالت سے استدعا کی ملزم کو ضمانت بعد میں بری بھی کر تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔