برائلر گوشت کی قیمت میں مزید کمی اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید14روپے کمی سے 461روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے کمی سے 318روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 355روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکاندار برائلر گوشت سرکاری نرخ کی بجائے 30روپے زائد پر فروخت کر تے رہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جب کہ چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 212 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 4لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔
جس کے بعد فی 10 گرام سونے کی قیمت 428روپے کے اضافے سے 3لاکھ 80ہزار 282 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 6ہزار 452روپے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 73 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 531 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔