پاکستان بار کونسل کے انتخابات جاری، 23 نشستوں کے لیے پولنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
پاکستان بار کونسل کی 23 نشستوں پر انتخابات کا عمل جاری ہے جس میں وکلا اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
وفاق اور چاروں صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کے دفاتر میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پنجاب میں 11، سندھ میں 6 اور خیبرپختونخوا میں 4 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، جبکہ اسلام آباد کی ایک نشست کے لیے پانچ ممبران ووٹ ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بار کونسل نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کو مسترد کر دیا
انتخابی عمل کے بعد گنتی 17 دسمبر کو پاکستان بار کے دفتر میں ہوگی اور حتمی نتائج 22 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان بار کونسل کے کل 23 ممبران کا پانچ سال کے لیے انتخاب ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی اس بار کونسل کے انتخابات میں امیدوار ہیں، جبکہ احسن بھون، فاروق ایچ نائیک اور سلمان اکرم راجہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان بار انتخابات پاکستان بار کونسل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بار انتخابات پاکستان بار کونسل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پاکستان بار کونسل کے لیے
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔