کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جب کہ چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 212 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 4لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔

جس کے بعد فی 10 گرام سونے کی قیمت 428روپے کے اضافے سے 3لاکھ 80ہزار 282 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 6ہزار 452روپے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 73 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 531 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روپے کے اضافے سے سونے کی قیمت

پڑھیں:

نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، فی یونٹ قیمت میں اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے کہا ہے کہ یہ اضافہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

اس اضافے سے صارفین پر 6 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا، اور صارفین کو دسمبر سے فروری تک اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔

اضافے کا اطلاق نہ صرف عام صارفین بلکہ سرکاری اداروں اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

نیپرا نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے تاکہ اس پر حتمی کارروائی کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بجلی مہنگی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ صارفین پر بوجھ نیپرا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 500 روپے مہنگا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
  • سونا 1200روپے مہنگا، قیمت فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی
  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 سو روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، فی یونٹ قیمت میں اضافہ
  • سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟