وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے داہگل ناکے پر پولیس کی جانب سے روکے جانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ایسا رویہ ناقابلِ قبول ہے۔

داہگل ناکے پر پولیس افسران سے بات چیت میں سہیل آفریدی نے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر کیوں کھڑے کر رہے ہیں؟ پرسوں بھی روکا گیا، آج بھی، آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کو جائز حقوق نہیں دیے جارہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الزام

انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز خواتین کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کیا گیا، اور یہ رویہ نفرتوں کو بڑھا رہا ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، مجھے کون روک سکتا ہے؟ کیا دنیا کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں؟

خیبرپختونخوا نے کہا کہ وہ 10ویں مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی غرض سے آئے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا

انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی جعلی وزیر اعلیٰ کے احکامات پر بانی کی بہنوں پر واٹر کینن استعمال کیا گیا۔ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ایسا رویہ کیا پیغام دے گا؟

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے اور بانی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، جس کا حساب لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال سے کوشش ہے کہ مائنس عمران خان کیا جائے۔ لیکن 9 اپریل 2022 کے بعد ان کو ایسی قوم کا سامنا ہے جو بانی سے عشق کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا جاری، پولیس کے علیمہ خان سے مذاکرات

انہوں نے کہا کہ اگر صاحبِ اختیار مذاکرات چاہتے ہیں تو بانی نے یہ اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دے دیا ہے، اور حکومت کی کارکردگی اس حد تک خراب ہوچکی ہے کہ نوجوان ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک کا نہیں، ہمارا پاکستان ہے اور ہم آزاد عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احتجاج اڈیالہ جیل بانی پی پی ٹی آئی سہیل آفریدی ملاقات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی پی ٹی آئی سہیل ا فریدی ملاقات سہیل آفریدی اڈیالہ جیل نے کہا کہ

پڑھیں:

اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم، پولیس کا واٹر کینن کا استعمال، کارکنوں کا پتھراؤ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر پی ٹی آئی کا دھرنا ختم کرادیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، ذرائع کے مطابق پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی عمران خان کی بہنوں کو آج ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روکا، علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی اور وہ کارکنوں کو ناکے سے پیچھے ہٹاتی رہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پولیس کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں یہ ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں، کارکنوں کو اس لئے پیچھے کررہی ہوں کیونکہ خواتین ساتھ ہیں، پولیس والے خود پریشان ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جارہی، میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہم ملاقات کیلئے آئے پچھلے ایک ماہ سے اسی مقصد کیلئے آ رہے ہیں۔

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی علیمہ خان سے پولیس حکام کے مذاکرات بھی ہوئے جو کامیاب نہ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے 5 گاڑیوں واپس کر دیں جبکہ دھرنا قیادت نے مذاکرات کے دوران تمام گاڑیاں واپس کرنے پردھرنا ختم کرنے کامطالبہ رکھا، پولیس نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی 14 سرکاری و نجی گاڑیاں قبضے میں لے کر تھانے منتقل کی تھیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں، ملاقات کسی کی خواہش پر نہیں قانونی بنیادوں پر بند ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا سخت ردعمل: ’فیض حمید کی سزا ادارے کا کام—اصل کھیل تو بانی PTI کو مائنس کرنے کا ہے
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورے میں غلط رویے پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب
  • آج دسویں مرتبہ میں اڈیالہ جیل آیا ہوں ،کیا میں ایک صوبے کا وزیراعلی نہیں ہوں؛ سہیل آفریدی
  • بانی سے 10ویں بار ملاقات کی کوشش، وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد پہنچ گئے، اراکین کو پہنچنے کی ہدایت
  • اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم، پولیس کا واٹر کینن کا استعمال، کارکنوں کا پتھراؤ
  • وسائل کی کمی امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے: سہیل آفریدی 
  • خیبرپختونخوا کا مقدمہ اڈیالہ میں نہیں سرکاری اداروں میں لڑیں، گورنر کا وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ
  • اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ: پمز کے 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم پہنچ گئی
  • اڈیالہ جیل سے باہر نکلنے کا امکان؟ طلال چوہدری کے بیان نے سیاسی ماحول ہلا دیا"