اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا رات 2 بجے ختم کروا دیا۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، جس کی زد میں سینیٹر مشتاق بھی آگئے جو عمران خان کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے وہاں موجود تھے۔
اطلاعات کے مطابق کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کے بعد متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی تھی، جس کے باعث انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا تھا۔
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ناکے پر ہی روک دیا۔ اس دوران علیمہ خان کارکنوں کو مسلسل پرسکون رہنے اور پیچھے ہٹنے کی ہدایت کرتی رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، پولیس اہلکار ہمارے بھائی ہیں اور بہت تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی موجودگی کی وجہ سے کارکنوں کو پیچھے رکھا جا رہا ہے اور پولیس خود بھی مشکل صورتحال میں ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یونان : کسانوں کے مظاہروں میں شدت ‘پولیس کے ساتھ جھڑپیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان میں کسانوں کے مظاہرے شدت اختیار کر گئے اور پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یو نان کے سب سے بڑے جزیرے کریٹ میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے ایک پولیس گاڑی الٹی کر دی ۔ کسانوں کا احتجاج یورپی یونین کی سبسڈی میں تاخیر اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں تھا۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے وہ احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں گے۔