اڈیالہ روڈ کی لائٹس بند جبکہ پولیس کی اضافی نفری طلب ،پولیس کے اصرار کے باوجود علیمہ خانم کا جانے سے انکار ، علیمہ آپا پلیز چلے جائیں ،احتجاج ہوگیا، ایس ایچ او راجہ اعزاز
پولیس کی پیش کش کے بعد علیمہ خانم اور پی ٹی آئی قائدین میں مشاورت،کے پی سے آئی ہوئی 13سرکاری گاڑیاں چوکی منتقل ،بانی سے ملاقات ہمارا حق ہے،بیرسٹر گوہرکی گفتگو

اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا تحریک انصاف کے کارکنان اور قائدین کے ہمراہ دھرنا جاری ہے جبکہ پولیس نے مذاکرات بھی شروع کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے پر بیٹھی بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے ایس ایچ او راجہ اعزاز نے مذاکرات شروع کردیے۔ایس ایچ او راجہ اعزاز مذاکرات کیلیے علیمہ خان کے پاس پہنچے، مذاکرات میں شاہد خٹک بھی شریک ہے، پولیس کے اصرار کے باوجود علیمہ خان نے مسلسل جارنے سے انکار کردیا۔ایس ایچ او نے کہا کہ علیمہ آپا پلیز چلے جائیں آپ کا احتجاج ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے پیش کش کے بعد علیمہ خان اور پی ٹی آئی قائدین نے مشاورت کی۔راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب ایکشن کرتے ہوئے کے پی کے سے آئی ہوئی 13سرکاری گاڑیاں قبضے میں لے کر چوکی منتقل کردیا۔قبل ازیں دھرنے کے مقام پر صورتحال کشیدہ ہونے کے پیشِ نظر فیکٹری ناکے پر اضافی پولیس نفری طلب کی گئی اور خواتین اہلکاروں کو بھی دھرنے کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی۔دھرنے کے مقام پر اڈیالہ روڈ کی لائٹس بند کی گئیں جبکہ کسی بھی ممکنہ آپریشن کے پیش نظر پریزن وینز اور پانی چھڑکنے والی گاڑیاں بھی طلب کی گئیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں کو آج ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیدیا۔پولیس افسران اور علیمہ خان میں کے درمیان جاری بات چیت میں ایس ایچ او راجہ اعزاز نے کہا کہ علیمہ آپا پلیز چلے جائیں ،احتجاج ہوگیا جس کے بعد علیمہ خان اور پارٹی قائدین نے آپس میں مشاورت شروع کر دی۔اڈیالہ کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات ہمارا حق ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر فیملی اور وکلاء کی ملاقات ہونی تھی لیکن آج بھی روکا ہوا ہے، سیاست میں اختلاف ہو سکتا ہے دشمنی نہیں آپ ایک دوسرے کو خطرہ نہ سمجھیں، کچھ سیاسی لوگ آپس میں لڑ پڑیں ایسا نہیں ہونا نہیں چاہیے۔بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو ہم کرنا چاہ رہے ہیں مگر ہمارے بس میں نہیں، اتنا کہہ رہا ہوں کہ جب بانی اور بشری بی بی سے ملاقاتیں ہوں گی تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔ جب ملاقاتیں ہو رہی تھیں تو ہم کسی اور طرف نکل چکے تھے، اسپیکر صاحب نے ملاقات کا کہا ہے اسپیکر صاحب نے ہمیشہ اچھا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بانی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کو بات کرنے کا اختیار دیا ہے، میں نے بانی کو پہلے اور موجودہ حالات کے بارے میں بتایا تھا، لفظ کشیدگی سیاست سے ختم ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ایس ایچ او راجہ اعزاز اڈیالہ جیل کے قریب پی ٹی ا ئی علیمہ خان نے کہا

پڑھیں:

دھرنے پر بیٹھی علیمہ خان سے پولیس حکام کے مذاکرات

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی علیمہ خان سے پولیس حکام نے مذاکرات کیے ہیں۔

پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی گاڑیوں پر مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پانچ گاڑیوں واپس کر دیں جبکہ دھرنا قیادت نے تمام گاڑیاں واپس کرنے پر دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی 14 سرکاری و نجی گاڑیاں قبضے میں لے کر تھانے منتقل کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • دھرنے پر بیٹھی علیمہ خان سے پولیس حکام کے مذاکرات
  • عمران خان سے عدم ملاقات، بہنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا
  • عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دیدیا
  • اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا دھرنا جاری، پولیس نے ممکنہ آپریشن کیلیے تیاریاں مکمل کر لیں
  • پولیس کو دھمکیاں،علیمہ خان نے اڈیالہ جیل والی سڑک کی سکیورٹی درہم برہم کردی
  • عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان کا ایک بار پھر دھرنا
  • بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ؛ علیمہ خان کا کارکنان کے ہمراہ فیکٹری ناکہ پر دھرنا