برطانیہ سے بے دخلی کے بعد یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ندیم نانی والا پاکستان واپس پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں یوٹیوبر برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 2161 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔

جہاز میں دونوں نے اپنی تصاویر بناکر شیئر کیں جبکہ اُن کے استقبال کیلیے ٹک ٹاکرز، سوشل میڈیا انفلوئنسز کی بڑی تعداد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان واپس پہنچنے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر دونوں کی ایمیگریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا جس کے بعد وہ گھروں کو روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کیا تھا، جس کے بعد وہ پاکستان کیلیے روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: گیمبلنگ ایپ، سائبر کرائم کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو بڑا ریلیف مل گیا

رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا اور ہوم ڈیپارٹمنٹ نے یوٹیوبر کو تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا جبکہ اس سے قبل اُن کے پاس 2027 تک کا ویزہ تھا۔

رجب بٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یوٹیوبر رجب بٹ ندیم نانی والا اسلام آباد رجب بٹ اور کے بعد

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار