اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی قانون 2015 کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 22 تا 27 دسمبر جمع ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تا 3 جنوری ہوں گے، امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 جنوری کو الاٹ ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن بلدیاتی انتخابات میں ڈی آر او ہوں گے۔ اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات اسلام آباد ہوں گے
پڑھیں:
بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے وزیراعلیٰ نے درخواست دائر کر دی
بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے وزیراعلیٰ نے درخواست دائر کر دی۔
کوئٹہ سے خبر آ رہی ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز احمد بگٹی نے الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کردی ہے جس میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی سرفراز احمد بگٹی نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات موئخر کرنے کی اپیل کردی ہے۔ انتخابات ملتوی کرنے کی وجہ کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال کو قرار دیا ہے اور بتایا کہ کہ اس علاقہ میں انٹر نیٹ کی سروس بھی سکیورٹی مسائل کی وجہ سے بند ہے۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے الیکشن کمیشن کو اپنی درخواست مین بتایا کہ سارے صوبے میں 3سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اوربلدیاتی اداروں کی معیاد مکمل ہونے میں صرف 9 مہینے باقی ہیں۔ صرف کوئٹہ مین سکیورٹی مسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات اب تک ممکن نہیں ہو سکے تھے۔ اب بھی امن و امان کی سورتحال ایسی نہیں کہ دارالحکومت میں عوام کو برے پیمانے پر سیاسی سرگرمیوں، اجتماعات اور انتخابی مہم چلانے جیسی سرگرمیوں میں جانے کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام ٹیکنیکل انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے آج سے بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔سکیورٹی سے متعلق تمام انتظامات صوبائی ھکومت کو کرنا ہیں۔ سکیورٹی کے ضمن میں سنگین مسائل سامنے آ رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
Waseem Azmet