ہم نے کبھی مذاکرات رد نہیں کیے، غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کچھ عناصر اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ غلط تھا اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کچھ لوگ جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر چاہتے ہیں کہ اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان غلط فہمیاں برقرار رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ حالات بہتر ہوں اور معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں اور ہمیشہ ان کی تائید کی ہے۔ تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ مضبوط فوج پاکستان کی سلامتی اور بقا کی ضامن ہے اور اس حوالے سے پارٹی کا مؤقف کبھی متنازع نہیں رہا۔
اس سے قبل بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا اور جب اس طرح کے بیانات دیے جائیں کہ ’’ایسی کی تیسی‘‘ ہو جائے گی تو پھر معاملات ایک فریق کے قابو میں نہیں رہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض بیانات پر سخت مایوسی ہوئی، جمہوریت کے دشمن تصادم چاہتے ہیں جبکہ سیاست میں مائنس کرنے کے بجائے مل جل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بیرسٹر گوہر انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
مضبوط فوج پاکستان کی ضامن، جو ہوا نہیں ہونا چاہئے تھا، بات چیت کے حامی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد گفتگو میں کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں، پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں، ہم ہمیشہ بات چیت کے حامی رہے، تحریک انصاف کا ہمیشہ سے مؤقف ہے مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ کچھ لوگ آگ لگوانا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔