سال 2025 کا آج آخری سپر مون: پاکستان میں کب دیکھا جائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
۔۔فائل فوٹو
سال 2025 کا آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون آج ہوگا، آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان میں واضح دیکھا جاسکے گا۔
اسپارکو کا کہنا ہے کہ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے، یہ 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔
اسپارکو کے مطابق رواں سال مزید دو سپر مونز بھی دیکھے جا سکیں گے
اسپارکو کے مطابق پاکستان میں سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.
آج رات چاند اور زمین کا فاصلہ 3 لاکھ 57 ہزار 218 کلومیٹر ہوگا، سپر مون کے دوران چاند تقریباً 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
اسپارکو کے مطابق سپر مون سال میں عموماً تین سے چار مرتبہ واقع ہوتا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
لاہور:سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی۔
اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔
امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں منعقد ہوگی۔
کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ اسٹریٹ، لاہور میں 4 سے 5 دسمبر کے درمیان وصول کیے جائیں گے۔