2025-12-04@06:59:16 GMT
تلاش کی گنتی: 42306

«راجہ ظفر الحق»:

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار پارس مسرور کی والدہ اور سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کرگئیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سینئر اداکارہ 67 سالہ بینا مسرور کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے پارس مسرور نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگاکر دی۔ بینا مسرور نے بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے معروف ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ وہ ڈاکٹر بیدل مسرور کی اہلیہ تھیں اور سندھ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہیں۔ پارس مسرور نے والدہ کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔
    ’جیو نیوز‘ گریب کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گرمجوشی سے مہمان صدر کا استقبال کیا۔ کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئےکرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام کرغزستان کے صدر کے استقبال کیلیے موجود تھے۔ کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان...
    پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد کو عام تجارت یا ہجرت کے لیے نہیں کھولا اور نہ ہی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو بحال کیا ہے۔ تاہم، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں (WFP،UNICEF، UNFPA) کی رسمی درخواستوں کے جواب میں حکومتِ پاکستان نے محدود اور مخصوص انسانی ہمدردی کا استثنا منظور کیا ہے تاکہ کنٹینرز کی افغانستان تک نقل و حمل ممکن ہو سکے۔ مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد کی بندش سے افغانستان کو کتنا تجارتی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے؟ اس اجازت کو 3 مراحل میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلے اشیائے خور و نوش، پھر ادویات اور طبی سامان، اور آخر میں صحت و تعلیم سے متعلق دیگر ضروری اشیا بھجوائی جائیں گی۔ یہ سہولت صرف اقوام متحدہ کے انسانی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی سینئر سیاستدان سابق سنیٹر راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے راجہ ظفر الحق کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، راجہ ظفر الحق نے مولانا فضل الرحمان کو کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، موانا فضل الرحمان نے کہا کہ قادیانیوں اور دیگر اقلیتوں کے بارے میں فرق روا رکھا جائے۔ امیر جے یو آئی نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے اس میں کوتاہی برداشت نہیں، جس شق سے حرمت رسولؐ پر بات آئے ایسی قانون سازی کبھی قبول نہیں کریں گے، ختم نبوت کے آئینی فیصلے کا تحفظ ہر...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) سال 2025 کا آخری سپر مون آج ہوگا، پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے مطابق سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار کے زمین سے قریب ترین مقام پر پہنچے اور اسی وقت مکمل طور پر روشن بھی ہو، قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں قدرے بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ سپارکو کے اعلامیے کے مطابق سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، جبکہ 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا تب اس کی روشنائی 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔...
    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا اس ہفتے بھارت کا دورہ نئی دہلی کی سفارت کاری کا ایک اہم موڑ بنتا جا رہا ہے، کیونکہ دونوں ممالک تبدیل ہوتے عالمی ماحول اور مغربی دباؤ کے بڑھنے کے تناظر میں دفاعی اور توانائی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش میں ہیں۔ پیوٹن جمعرات کو 23ویں بھارت روس سالانہ سربراہ اجلاس کے لیے نئی دہلی پہنچیں گے۔ یہ ان کا 2021 کے بعد اور یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلا دورہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روسی تیل کے معاملے پر واشنگٹن اور دہلی کے درمیان ابہام برقرار تجزیہ کاروں کے مطابق یہ 2 روزہ دورہ بھارت کی اس کوشش کا امتحان ہے کہ وہ ماسکو کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری...
    واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ اوروینزویلا کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔ امریکا انتظامیہ نے وینزویلین صدر کو اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا، اقتدار چھوڑنے کے بدلے کسی امیر عرب ملک منتقلی کی پیش کش کر دی۔ نکولس مادورو نے اقتدار چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں مادورو حکومت کو جائز نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ وینزویلا نے امن کیلئے امریکی غلامی قبول کرنے سے انکار کر دیا تا، انہوں نے گزشتہ روز اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وینزویلا امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ ہم خودمختاری، برابری اور آزادی کے ساتھ امن چاہتے ہیں،ہم امن کے لئے غلامی یا امریکی نوآبادی نہیں...
    دہلی میں ہونے والی ایک شاندار شادی کی تقریب میں بالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان نے لڑکی کی فرمائش پوری کرنے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔  تقریب کے دوران لڑکی نے اداکار سے ان کے ایک معروف اشتہار کا ڈائیلاگ ’بولو زبان کیسری‘ دہرانے کی درخواست کی تاہم شاہ رُخ خان نے نہایت شائستگی کے ساتھ اس فرمائش کو ٹالتے ہوئے ایسا جواب دیا کہ حاضرین میں قہقہے گونج اٹھے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کی فرمائش پر شاہ رخ خان مسکراتے...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 3 بار سابق وزیرِ اعظم، سابق صدر کی اہلیہ اور موجودہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (BNP) کی چیئرپرسن خالِدہ ضیا کی جلد صحتیابی کے لیے ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت سی اے پریس ونگ کے مطابق حکام نے آج صبح اعلان کیا کہ اس ہفتے جمعہ کی نماز کے بعد تمام ملک گیر مساجد میں خصوصی دعائیں منعقد کی جائیں گی تاکہ خالِدہ ضیا کی صحتیابی کے لیے دعا کی جا سکے۔ اس کے علاوہ مندر، چرچ، پاگوڈا اور دیگر عبادت گاہوں میں بھی اپنی مذہبی روایات کے مطابق دعائیں کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبرکو ہوگی۔ بڈنگ کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت ہوگی۔ سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی قومی ائیرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ...
    ۔۔فائل فوٹو سال 2025 کا آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون آج ہوگا، آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان میں واضح دیکھا جاسکے گا۔اسپارکو کا کہنا ہے کہ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے، یہ 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔ رواں سال کا پہلا سپر مون آج آسمان پر جگمگائے گا، پاکستان میں بھی نظارہ ممکن؟اسپارکو کے مطابق رواں سال مزید دو سپر مونز بھی دیکھے جا سکیں گے اسپارکو کے مطابق پاکستان میں سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انگلینڈ میں کھیلوں کے شوقین نوجوانوں کے ایک گروپ نے  2 دن تک مسلسل ڈوج بال کھیل کر ایک ایسا سنگ میل عبور کیا ہے جس نے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نئی تاریخ رقم کردی۔24 ایتھلیٹس پر مشتمل یہ ٹیم مسلسل 48 گھنٹے میدان میں کھیلتی رہی۔ اس دوران نہ کھیل رکا، نہ جذبہ کم ہوا اور نہ ہی کھلاڑیوں کی رفتار میں کمی دیکھی گئی۔ یہ پورا ایونٹ ڈوج سینٹرل کے تعاون سے منعقد ہوا جب کہ میزبانی ہارٹلی پول میورکس ڈوج بال کلب نے کی، جنہوں نے اس میراتھون کو منظم انداز میں انجام تک پہنچایا۔یہ طویل ترین مقابلہ ہفتے کی صبح 9 بجے شروع ہوا اور اگلے 48 گھنٹوں کے بعد پیر کی صبح ٹھیک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کو 24 نومبر کی شب اس وقت حراست میں لیا گیا جب پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو روکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لقمان نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات نہیں مانے اور مزاحمت کی، جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق تفتیش کے دوران ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق دستاویزات ملی ہیں۔ ان دستاویزات میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس اسٹیشن کا خاکہ، داخلی و خارجی راستوں کے نشانات اور ایک پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ابرار احمد جعفر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈی سی ایسٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے کی ہلاکت کے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد 5 افسران کو معطل کیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">24 نومبر 2025ء کو پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (FC) کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ ہوا۔ کم از کم تین اہلکار شہید، پانچ زخمی۔ ذمے داری قبول کرنے والا گروپ جماعت الاحرار تھا، جسے فوراً تحریک طالبان پاکستان سے ’’منسلک‘‘ قرار دے دیا گیا۔ یہ وہی پرانا نسخہ ٔ کیمیا ہے جو کاونٹر ٹیررزم کے نام سے مشہور ہے: جس تنظیم کے خلاف کارروائی کرنی ہو، اسی طرز کا ایک نیا گروپ ایجنسیاں کھڑا کرتی ہیں، اس کے ہاتھوں دہشت گردی کروائی جاتی ہے، عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ اصل تنظیم کے خلاف رائے عامہ ہموار ہو جائے۔ بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے بھی یہی حربہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہے زندہ فقط وحدتِ افکار سے ملّت وحدت ہو فنا جس سے وہ الہام بھی الحادوحدت کی حفاظت نہیں بے قْوّتِ بازو آتی نہیں کچھ کام یہاں عقلِ خدا داد علامہ محمد اقبال سیف اللہ
    ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معذور ایسوسی ایشن کے اراکین نے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے سری نگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016ء کو فوری طور پر مقبوضہ علاقے میں نافذ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں۔ اسرائیل نے فلسطین وغزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا۔ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کواسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا...
     لاہور  (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج محمد عارف خان نیازی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ جج محمد عارف خان نیاز ی چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگران کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کر رہے تھے۔
    کراچی کے پورٹ گرینڈ میں سندھ کرافٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جو سندھ کلچر فیسٹیول کا ایک حصہ ہے یہ فیسٹیول محکمہ ثقافت، حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جاتا ہے اور یہ سندھ کے بھرپور ثقافتی ورثے اور روایتی دستکاریوں کو اجاگر کرنے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: الحمرا صوفی فیسٹیول: صوفیانہ عظمتوں کی آواز فیسٹیول میں 100 سے زائد اسٹالز لگائے جاتے ہیں جن میں سندھ کی مختلف روایتی دستکاریاں نمائش کے لیے رکھی جاتی ہیں، خاص طور پر خواتین کاریگروں کی بنائی ہوئی چیزیں۔ اس فیسٹیول میں کڑھائی کا کام اور موتیوں کا کام، چرمی کام، لاک کا فن، مٹی کے برتن، حیدرآبادی چوڑیاں اور پیتل کا سامان حاضرین کی داد وصول...
     اسلام آباد (خبر  نگار) فضل الرحمن نے سیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق( نشان امتیاز) کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کے دوران کیا۔. ملاقات میں عالم اسلام کو درپیش مسائل، خطے کی سیاسی صورتحال اور پاکستان میں جمہوری استحکام کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے باہمی رابطوں، مفاہمت اور قومی وحدت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ 
    لاہور: ماحولیاتی نگرانی سے متعلق ائیر انشیٹو ادارے کے  تجزیے کے مطابق رواں برس نومبر میں لاہور کی فضائی کیفیت میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر میں ایک بھی دن ایسا نہیں آیا جب مجموعی فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک حد یعنی 300 سے اوپر پہنچی ہو، جبکہ گزشتہ نومبر میں اس کی شرح مسلسل کئی روز تک برقرار رہی تھی۔ ائیرکوالٹی انشیٹو کی نمائندہ مریم شاہ  کے مطابق 2025 کے نومبر میں روزانہ کی اوسط آلودگی 237 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی، جو گزشتہ سال کی بلند ترین سطح 539 مائیکروگرام سے 56 فی صد کم ہے۔ اسی طرح ماہانہ اوسط میں...
    اسلام آباد‘لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں، خاندانوں اور شخصیات پر مشتمل پارٹیوں اور مقتدرہ نے نظام کو نرغے میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کم عمر موٹرسائیکل سواروں کی گرفتاریوں پرحکومت کا طرزِ عمل ناقابلِ قبول ہے۔بچوں کو تو تھانوں میں بند کروا یا جارہا ہے ، ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔عام آدمی کا استحصال کرنے والے نظام کو بدلنے کی جدوجہد شروع کردی۔ نوجوان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار حق اور سچ کیلئے آواز اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام رضاکاروں کے عالمی دن پر یوتھ لیڈرشپ پروگرام سے خطاب...
    رحیم یار خان کی پہچان سمجھا جانے والا جناح ہال کلاک ٹاور 18 برس بعد پھر بول پڑا۔ ٹاور 1950 کی دہائی میں لگایا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور کا کہنا ہے کہ کلاک ٹاور لندن ماڈل سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کلاک ٹاور سالوں سے خراب تھا، مگر اب مکمل مرمت کے بعد دوبارہ فعال ہوگیا ہے۔
    جاگیرداروں،خاندانوں ، شخصیات پر مشتمل پارٹیوں اور مقتدرہ نے نظام کو نرغے میں لے رکھا ہے کراچی میں گٹر میں بچے گر جاتے ہیں، یہ کہتے ہیں ڈھکن الخدمت لگائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں، خاندانوں اور شخصیات پر مشتمل پارٹیوں اور مقتدرہ نے نظام کو نرغے میں لے رکھا ہے۔ ریاست ٹیکس جمع کرتی ہے تو امن بھی دے، ہمارے پیسوں سے یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں۔ کراچی میں گٹر میں بچے گر جاتے ہیں، یہ کہتے ہیں گٹر پر ڈھکن الخدمت لگائے۔انہوں نے کہا کہ ہم گٹروں پر ڈھکن بھی لگا لیں گے لیکن کراچی کو حق کون دے گا؟حافط نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ...
    مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، نائب وزیراعظم جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، خطاب پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں سلگتے تنازعات...
    کے ایم سی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران شامل ، وزیراعلیٰ کے حکم پر معطل کیا گیا سانحے کے جائے وقوع کے قریب کوئی سرگرمی نہیں ہورہی، بی آر ٹی منیجر کا موقف گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے میں کے ایم اسی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افسران کی معطلی کے نوٹی فکیشن محکمہ بلدیات سندھ نے جاری کردیے ہیں۔معطل ہوئے افسران میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال عامر...
    حکومت کو مطالبات منظور کرنے کیلئے چار روز کا وقت دیا جا رہا ہے، صدر نبیل طارق بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر نکلیں گے، پاکستان میںروڈجام کردینگے،پریس کانفرنس پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 8دسمبر سے صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو مطالبات منظور کرنے کیلئے چار روز کا وقت دیا جا رہا ہے، بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر نکلیں گے صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل طارق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کو 4 روز کا وقت دے رہے ہیں ، مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 ہم پر مسلط...
    اسرائیلمقبوضہ فلسطینی علاقوں سے یہودی آبادکاروں کو نکالے،عالمی برادری کامؤقف قرارداد فلسطین کے حق میں 151 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف 11 نے مخالفت کی اقوام متحدہ قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری کے بعد فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام بن کر سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ قرارداد کے مطابق عالمی برادری نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ اب مشرقِ وسطیٰ میں امن کا راستہ صرف مذاکرات اور انصاف پر مبنی حل سے ہی ممکن ہے۔قرارداد فلسطین کے سوال کے پرامن حل کے عنوان سے پیش کی گئی، جس کے حق میں 151 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف 11 نے مخالفت کی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا...
    عارف بلڈر کی دریا کے پیٹ میں اسکیم نے شہریوں کی جمع پونجی کو ڈبو دیا متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت ، بھاری رقوم لے کر آنکھیں بند کر لی گئیں (رپورٹ: اظہر رضوی) الرحیم سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ خریدنے والے سیکڑوں شہری 10 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ عارف بلڈر کی جانب سے دریا کے پیٹ میں تعمیر کی گئی اس ہاؤسنگ اسکیم نے شہریوں کے خوابوں کو ملبے میں بدل دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کی جمع پونجی اور بچوں کے مستقبل کے پیسے لگا کر پلاٹ خریدے، مگر آج تک نہ قبضہ ملا، نہ ترقیاتی کام ہوئے۔شہریوں کے مطابق دریا کے...
    بلاک 13ڈی کے پلاٹ نمبر اے 1اور اے 2مشترکہ پلاٹوں پر غیرقانونی تعمیرات ڈائریکٹر شاہد خشک کی پشت پناہی حاصل،انتظامیہ کی شرمناک خاموشی پر شہری ناراض شہرِ قائد کے معروف رہائشی علاقے گلشن اقبال کے بلاک 13ڈی میں واقع پلاٹ نمبر اے 1اور اے 2پر واضح طور پر خلافِ ضابطہ اور غیر قانونی کمرشل تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ہے ،جس پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر شاہد خشک کی پشت پناہی کے گہرے شبہات پیدا ہوئے ہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے ، کہ یہ پلاٹ مکمل طور پر رہائشی زون میں واقع ہیں،جہاں کسی بھی قسم کی بڑی کمرشل تعمیر کی اجازت نہیں ہے ۔ تاہم، مذکورہ پلاٹوں پر تیز...
    کراچی: ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کو فوری طور پر محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ ادھر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بھی پولیس افسران کے حوالے سے فیصلے کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کو عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی نیوٹاؤن محمد معین اور...
    کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) اعلان کرتا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون،جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے،4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپر مون اس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب مقام پیریجی پر موجود ہو اور اسی وقت چاند مکمل طور پر روشن ہو،اس قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں ذرا بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون اور سال کا آخری سپر مون ہوگا۔ یہ 5 دسمبر کی صبح 04:15 بجے PST پر...
    افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک ہی گھر کے 13 افراد قتل کرنے والے مجرم کو اسٹیڈیم میں 80 ہزار لوگوں کے سامنے سزائے موت دے دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خوست کے اسٹیڈیم میں یہ سزا اس وقت دی گئی جب اسٹیڈیم لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ مجرم نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو قتل کیا تھا جس کے باعث علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔ طالبان انتظامیہ نے مقتولین کے لواحقین کی درخواست پر 13 سالہ لڑکے سے فائرنگ کروا کر قاتل کو انجام تک پہنچایا۔ طالبان کی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ لواحقین نے قاتل کو معاف کرنے سے صاف انکار کردیا تھا جس...
    پاکستان، ریاست مدینہ کے بعد دوسری ریاست ہے جسے اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا۔ تحریک آزادی کے دوران پاکستان کا مطلب کیا "لا الہ الا اللہ" میں ہم نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان میں قرآن و سنت کا قانون نافذ ہوگا، قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ ہوگی۔  اسی بنیاد پر 1973میں پاکستان کا اسلامی اور جمہوری آئین بنا۔ ملک کی تمام اکائیوں کے درمیان سماجی و عمرانی معاہدے کی توثیق تمام سیاسی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے متفقہ طور پر کی۔ جس کا آغاز اس قومی و ملی میثاق سے ہوتا ہے کہ "اللہ تبارک و تعالیٰ ہی کل کائنات کا بلا شرکت غیرے...
    افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اور تربیتی مراکز دنیا بھرکے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ عالمی جریدے’’ وریشیاریویو‘‘ کے مطابق افغانستان ایک عالمی دہشت گرد پناہ گاہ بن چکا ہے جس کے شواہد ناقابل تردید ہیں۔ جریدے کے مطابق داعش، خراسان، القاعدہ، مشرقی ترکستان کے عسکریت پسند اور وسطی ایشیائی گروہ افغانستان سے فعال ہیں، افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں بھرتی، پروپیگنڈا اورکرپٹو فنڈنگ چلارہی ہیں۔ دوسری جانب خیبرپختون خوا کے علاقے بنوں میں گاڑی پر نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے، حملہ آور دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنرکی گاڑی کو آگ لگا دی اور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔...
    خیال رہے کہ اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی سرحدی جھڑپوں میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان طالبان تحریری یقین دہانی دیں کہ وہ پاکستان مخالف گروہوں کیخلاف کارروائی کرینگے، تاہم طالبان حکام اس پر تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دونوں ممالک کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیے اور سعودی عرب...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دو سال سے سڑکیں بند کرنے والی وکالت اب نظر نہیں آ رہی اور  یہ بات ہمارے لیے خوش آئند ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ تھے،جنہوں نے ربن کاٹ کر نئی عمارت کا افتتاح کیا۔تقریب میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود رہی جبکہ ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون،صدر بار واجد گیلانی اور سیکرٹری جنرل منظور ججہ بھی شریک ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے خطاب میں ایف ایٹ سے جی الیون ڈسٹرکٹ کورٹس کی منتقلی کو ڈھونگ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ...
    سٹی42: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہوئے  مذاکرات ب کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تاہم پاکستان نے  فی الحال جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب میں  پاکستان اور افغانستان کے درمیان سنگین مسائل حل کرنے کے لئے مذاکرات کسی  پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے پاکستان اور افغانستان کےحکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک  روئٹرز کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیے اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والےاجلاسوں کا حصہ تھے۔...
    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خوشخبری سنائی ہے کہ ملک کے بیرونی قرضوں میں کمی ہوئی اور 2022 کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ کراچی میں کاروباری خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسٹیٹ بینک میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگومیں گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیرونی قرضوں میں کمی ہوئی ہے اور پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2022ء کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تناسب 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد نیچے آ گیا ہے جبکہ 2015ء سے 2022ء تک سالانہ اوسطاً 6.4 ارب ڈالر قرضہ بڑھ رہا تھا۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0...
    شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں مدرسے کے قاری نے کمسن بچے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر پولیس نے مدرسے کے کمسن طالبعلم پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق منگھوپیر پولیس نے عزیز بروہی گوٹھ کے مدرسے میں 6 سالہ طالبعلم پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے جلاد معلم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت اللہ بچایا ولد منظور احمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے شدید تشدد کرتے ہوئے محنت کش کے معصوم اور کمسن طالبعلم کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے درمیان بدھ کو اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی استحکام اور عالمی امن کی کوششوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترک کمیونی کیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی سطح پر یوکرین جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال گہری سفارتی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ترک صدر نے گفتگو کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ انقرہ ہیلسنکی کے ساتھ تجارتی حجم میں خاطرخواہ اضافہ چاہتا ہے اور مستقبل میں ایسے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے جو معاشی روابط کو مزید مضبوط بنائیں،  دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں وسعت خطے...
    سٹی42:  افغانستان کے طالبان کی عبوری حکومت نے مسلمہ انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک انسان کو  ہزاروں انسانوں کے مجمعے کے سامنے پھانسی پر لٹکا دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خوست کے ایک سٹیڈیم میں سزائے موت کے  وقت 80 ہزار کا مجمع تھا، قاتل نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 13 افراد کو قتل کیا تھا۔ طالبان انتظامیہ  نے مقتولین کے خاندان کے 13 سالہ لڑکے  سے فائرنگ کرواکر قاتل کو  سرعام  سزائے موت دلوائی۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک طالبان  سپریم کورٹ کے مطابق لواحقین نے مجرم کو معاف کرنے سے انکار کردیا تھا، لواحقین کی طرف سے معافی رد کرنےکے بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایات آج کل بہت عام ہیں اور زیادہ تر صورتوں میں اس کی وجہ وہ ایپس ہوتی ہیں جو پسِ منظر میں خاموشی سے چلتی رہتی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ جاننا کہ کون سی ایپس بیٹری سب سے زیادہ استعمال کر رہی ہیں، ڈیوائس کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے ہدایت ہے کہ سیٹنگز میں جائیں، بیٹری کے آپشن کو کھولیں اور بیٹری یوز ایج میں دیکھیں کہ کون سی ایپس سب سے زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہیں،  اسی طرح آئی فون میں بھی سیٹنگز کے بیٹری سیکشن میں ہر ایپ کی استعمال شدہ بیٹری واضح طور پر دیکھی جا...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز بالخصوص صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے، مختلف مقامات پر بم دھماکے، خودکش حملے اور سیکورٹی فورسز کی شہادت کے پے در پے واقعات، ملکی سلامتی اور استحکام کو چیلنج کرنے اور ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نورانی، مرکزی ناظم اطلاعات و پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے رہنما مفتی محمد عثمان پسروری، جماعت اہل سنت کی صوبائی مجلس عاملہ کے رکن محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملکی بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں کمی واقع ہوئی ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں میں2022 کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا، ڈیٹ ٹوجی ڈی پی ریشو 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد تک نیچے آ گیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2015سے 2022 تک سالانہ اوسطاً6.4ارب ڈالر قرضہ بڑھ رہا تھا، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0 سے 1 فیصد کے درمیان خسارے میں رہے گا،درآمدات میں اضافے کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں ہے۔جمیل احمد نے بتایا کہ رواں سال ترسیلات زر40ارب ڈالر کا ہندسہ عبورکرجائیں گی، گزشتہ مالی سال 38 ارب...
    پیرس میں منعقد ہونے والے فیشن کی دنیا کے معروف Le Bal Debutante میں قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایلا واڈیا نے بھی حصہ لیا۔ پیرس کے تاریخی محل میں ہونے والی یہ سالانہ تقریب دنیا کی صرف 20 منتخب نوجوان خواتین کے لیے ہوتی ہے۔ جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یوں تو ہر بار کی طرح اس سال بھی شرکا میں حقیقی شہزادیاں، ہائی سوسائٹی کے ورثا اور عالمی فیشن آئیکونز شامل تھیں مگر سب سے زیادہ چرچا ایلا واڈیا کا رہا۔ Ella Wadia in Elie Saab Haute Couture pic.twitter.com/imZBXqHOE4 — Diva of Venus (@thevenusiandiva) November 30, 2025 ایلا واڈیا نے کیرولائنا لینسنگ، لیڈی اسپینسر-چرچل، یولالیا اورلینز-بوربون، یو جینیا آف ہوہنزلرن سمیت دنیا بھر کی نمایاں ڈیبوٹنٹس کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناران : وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے، جس کی اونچائی 105 فٹ اور چوڑائی 38 فٹ ہے، اور یہ مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارخور کے اس مجسمے کی تنصیب عالیشان زیر تعمیر شاہ داؤد ہوٹل کے مالک عبدالشکور خان لغمانی نے کی، جس کا مقصد مارخور کے تشخص اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔اب اس کے ساتھ ہی ہوٹل میں اٹلی کے مشہور پیسا ٹاور کی طرز پر نو منزلہ فن تعمیر کا ایک اور شاہکار بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جو آنے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور مملکت بحرین کے درمیان موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔  آئی ایس پی آر  کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کا اعتراف کیا۔فیلڈمارشل نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور تمام شعبوں میں بحرین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا...
    تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر علی حسن زہری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نظر آنیوالی تمام گاڑیاں انکی ذاتی سکیورٹی کا حصہ ہیں۔ معمول کے دوروں میں ہمیشہ اپنی ہی سکیورٹی استعمال کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر علی حسن زہری نے سکیورٹی کے لئے متعدد گاڑیوں کے استعمال پر سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے اور عوامی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نظر آنے والی تمام گاڑیاں ان کی ذاتی سکیورٹی کا حصہ ہیں اور وہ اپنے معمول کے دوروں میں ہمیشہ اپنی ہی سکیورٹی استعمال کرتے ہیں۔ اگر ضرورت پڑے تو وہ مزید ذاتی گاڑیاں...
    اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ اکرم الکعبی کا کہنا تھا کہ مارک ساوایا، غدارِ وطن ہے جس نے قابضین کی گود میں تربیت پائی۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی مقاومتی و سیاسی تحریک "النُجَباء" کے سربراہ "شیخ اکرم الکعبی" نے كہا كہ ہم اپنے ملکی امور میں امریکہ و اسرائیل کی بےشرمانہ اور واضح مداخلت پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" كا ایلچی "مارک ساوایا" ایک غلام ہے جو عراق کی دولت اپنے آقا کو تحفے میں دے رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہداء کی برسی کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عراقی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان تارک کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پیش آیا تھا، جہاں مشتبہ شخص رحمٰن اللہ لکانوال پر نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔2 دسمبر کو رحمٰن اللہ لکانوال پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے، اس دوران ملزم رحمٰن اللہ ہسپتال کے بستر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔امیر خان متقی نے کہا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ زین بیک کلولو بائیوو نے ملاقات کی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ PR No.3️⃣6️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣Meeting between the Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar and Kyrgyz Minister of Foreign Affairs H.E. Zheenbek Kulubaev , 03 December 2025https://t.co/FgYii0IL8E⬇️ pic.twitter.com/sUtrW6WHXW — Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 3, 2025 دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کےتمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، علاقائی روابط، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔ 9مئی کیس میں بانی کو سزا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9مئی کیس میں بانی کو سزا ملے گی ، یہ دیوار پر لکھا ہوا ہے، 9مئی کے لوگ ابھی تک چھپے ہوئے ہیں ، جنرل فیض کو کم از کم 14سال قید ہونی چاہیے۔ سی ڈی ایف کا بزنس آف روٹین کے مطابق نوٹیفکیشن ہو گا، رولز آف دی بزنس کی وجہ سے نوٹیفکیشن  میں تاخیر ہوئی ہے ، سیاست کو سیاست کے ساتھ چلنا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بانی سے بہنوں کی ملاقات میں اہم کردار ادا کیا، میں نے فرح گوگی اور دیگر کی کرپشن کوبے نقاب کرنے کا کہا آئین...
    ایس ایس پی غربی طارق مستوئی کے مطابق مدرسے کے استاد نے 6 سال کے طالب عالم پر تشدد کیا اور اس کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کراچی غربی طارق مستوئی کے مطابق مدرسے کے استاد نے 6 سال کے طالب عالم پر تشدد کیا اور اس کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان طالبان رجیم نہ صرف وسطی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی، افغانستان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، داعش، القاعدہ جیسی عالمی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن چکا۔میڈیا رپورٹ میں تفصیلات کے مطابق26 نومبر 2025ء کو امریکا کے وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کے واقعہ میں افغان نژاد رحمان اللہ لاکانوال ملوث تھا، اس افسوسناک واقعہ میں نیشنل گارڈز کے دو اہلکار ہلاک بھی ہوئے۔سی این این کے مطابق گرفتار دہشتگرد اس سے قبل افغانستان میں CIA کے لئے کام کر چکا ہے، سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانستان میں شدت پسند تنظیموں سے مسلسل رابطے میں تھا۔واشنگٹن میں افغان شہری جمال ولی نے ورجینیا...
    پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبرپختونخوا 4 دہائیوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے، پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشتگردی کو شکست دیکر صوبے میں ہر حال میں امن بحال کریں گے۔ پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا 4 دہائیوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے،...
    رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان شبیر ڈھڈی شہید ایڈووکیٹ کو انصاف ملنے ان کے بھائی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خاتمے اور ملزمان کی گرفتاری تک وکلا چین نہیں بیٹھیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کی وہاڑی پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف احتجاجی جنرل باڈی اجلاس و ریلی سے صدر ملک جاوید علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صفدر سرسانہ سیال، ممبران پنجاب بار کونسل مالک خان لنگاہ، چوہدری سعید احمد اور ندیم کانجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان شبیر ڈھڈی شہید ایڈووکیٹ کو انصاف ملنے ان کے بھائی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خاتمے اور ملزمان...
    پنجاب میں 25سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، آرڈیننس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کی اجازت کا آرڈیننس جاری کردیا۔گورنر پنجاب سلیم حیدرکے دستخطوں سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت بسنت کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پرقید اورجرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں 2001میں پتنگ بازی پرپابندی لگی تھی، 25سال بعد پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے تاہم 18سال سے کم عمربچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دارہوگا۔آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ صرف دھاگے سے بنی ڈور سے...
    بنگلہ دیش کی نگراں حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے ڈھاکا کے ایورکیئر اسپتال جاکر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل سیاسی تشدد میں خطرناک اضافہ پروفیسر یونس شام 7 بجے کے قریب اسپتال پہنچے جہاں بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر، خالدہ ضیا کی میڈیکل ٹیم بشمول پروفیسر ڈاکٹر اے جے ایم زاہد حسین اور پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین تلکدار کے علاوہ خالدہ ضیا کی بہو سیدہ شرمیلا رحمان اور چھوٹے بھائی شمیم اسکندر نے پروفیسر یونس کا استقبال کیا۔ چیف ایڈوائزر تقریباً نصف گھنٹہ اسپتال میں موجود رہے۔ اس موقع پر...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ بچے کی ہلاکت پر بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے مینیجر نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے مینیجر نے نیپا چورنگی پر قائم مارٹ کے نزدیک پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق بیان میں کہا کہ 30 نومبر 2025 کی رات تین سالہ بچے ابراہیم کی کھلے مین ہول میں گر کر ہلاکت انتہائی دل خراش سانحہ ہے اور پروجیکٹ انتظامیہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی کے مینیجر انوائرنمینٹل اینڈ سوشل سیف گارڈ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ واقعہ...
    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔ ہاردک پانڈیا بھارتی ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک ٹارنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں بروڈا کی جانب سے ان ایکشن دِکھائی دیے۔ پنجاب کے خلاف بولنگ میں انہوں نے 52 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی جبکہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 77 رنز اسکور کیے اور فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہاردک پانڈیا آخری بار 26 ستمبر کو ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے میں ایکشن میں دِکھائی دیے تھے۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کے...
    واشنگٹن(ویب زڈیسک) افغان طالبان رجیم نہ صرف وسطی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی، افغانستان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، داعش، القاعدہ جیسی عالمی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن چکا۔ 26 نومبر 2025ء کو امریکا کے وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کے واقعہ میں افغان نژاد رحمان اللہ لاکانوال ملوث تھا، اس افسوسناک واقعہ میں نیشنل گارڈز کے دو اہلکار ہلاک بھی ہوئے۔ سی این این کے مطابق گرفتار دہشتگرد اس سے قبل افغانستان میں CIA کے لئے کام کر چکا ہے، سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانستان میں شدت پسند تنظیموں سے مسلسل رابطے میں تھا۔ واشنگٹن میں افغان شہری جمال ولی نے ورجینیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیپا چورک پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے ابراہیم کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر 5 متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا جب کہ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو معطل کردیا۔ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد کو بھی معطل کردیا گیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنرگلشن اقبال عامر علی شاہ اور مختیارکار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی معطل کیا گیا ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت...
    لندن (ویب ڈیسک) برطانوی جسٹس سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں 12 قیدیوں کو حادثاتی طور پر رہا کیا گیا ہے جن میں سے دو ابھی تک فرار ہیں۔ مذکورہ قیدی ان 91 قیدیوں میں سرفہرست ہیں جنہیں اپریل اور اکتوبر کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں غلطی سے رہا کیا گیا تھا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر انصاف اور نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ ہمیشہ غلطی انسان سے ہوتی ہے مگر جیلوں میں کاغذ پر مبنی نظام کو ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کر کے حالات کو بہتربنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرار ہونیوالے دو قیدی جنسی تشدد جیسے جرائم کے مقدمات میں ملوث...
    ویب ڈیسک : کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔  اسلام آباد پہنچنے پر معزز مہمان کو گن سلیوٹ پیش کیا۔ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا استقبال کیا۔  اس موقع پر دونوں ملکوں کے پرچم تھامے بچوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام بھی کرغزستان کے صدر کے استقبال کیلئے موجود تھے۔
    کابل (ویب دیسک ڈیسک) افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان تارک کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پیش آیا تھا، جہاں مشتبہ شخص رحمٰن اللہ لکانوال پر نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔ 2 دسمبر کو رحمٰن اللہ لکانوال پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے، اس دوران ملزم رحمٰن اللہ ہسپتال کے بستر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش...
    چہرے پر کاسمیٹک فلر انجیکشن لگوانے کے نتیجے میں نئی پیچیدگیاں سامنے آگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: بڑھتی عمر کا چہرہ قبول کرنا مشکل کیوں، اس کو جاذب نظر کیسے بنایا جائے؟ بی بی سی کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چہرے پر کاسمیٹک فلر انجیکشن لگوانے والے افراد کو خطرناک پیچیدگیوں کے بارے میں آگاہ ہونا چاہیے جن میں خون کی نالیوں کا بند ہونا شامل ہے۔ یہ حالت جلد کی خرابی یا شدید صورت میں اندھے پن کا باعث بن سکتی ہے۔ تحقیقی مطالعات اور اسکینز برازیل کی یونیورسٹی آف ساؤ پالو کی ڈاکٹر روزا سگرسٹ کی قیادت میں محققین نے 100 فلر انجیکشن کے کیسز کا الٹراساؤنڈ کے ذریعے مطالعہ کیا جہاں فلرز کے استعمال سے پیچیدگیاں...
    ملاقات میں مدارس کے نصاب سمیت ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ بعد ازاں وفد نے پرنسپل جامعۃ المنتظر علامہ افضل حیدری سے بھی ملاقات کی اور وفاق المدارس کے حوالے سے متعدد معاملات پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ اور جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست اعلیٰ، بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی ساتھ تھے۔ ملاقات میں ایس یو سی کے رہنماء علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی اور قاسم علی قاسمی سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مدارس...
    اسلام آباد(طارق سمیر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےسیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، نشان امتیاز، کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کے فرزند راجہ محمد علی، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی، نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب اور سابق مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب و سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب بھی موجود تھے۔ ملاقات کے عالمِ اسلام کو درپیش مسائل، خطے کی سیاسی صورتحال اور پاکستان میں جمہوری استحکام کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے باہمی رابطوں، مفاہمت اور قومی وحدت کی ضرورت پہلے سے کہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی ایرو اسپیس کمپنی لِنگ کانگ تیان شِنگ نے گزشتہ ہفتے ایک نیا ہائپرسونِک گلائیڈ میزائل متعارف کرایا ہے جس کی رینج 1300 کلومیٹر ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آواز کی رفتار سے 7 گنا زیادہ تیز رفتار کے حامل اس میزائل کا نام YKJ-1000 ہے تاہم اسے ’سیمنٹ کوٹِڈ میزائل‘ بھی کہا جارہا ہےکیونکہ اس کی حرارت برداشت کرنے والی بیرونی تہہ میں فوم کنکریٹ جیسے عام تعمیراتی مواد استعمال کیے گئے ہیں۔چینی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آن لائن گردش کرنے والی سلائیڈز کے مطابق یہ میزائل کامیاب جنگی آزمائشوں کے بعد اب بڑی تعداد میں تیار کیا جا رہا ہے اور اس کی فی یونٹ قیمت صرف 99 ہزار امریکی ڈالر تک ہوسکتی ہے۔اس کے...
    علامتی تصویر۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کراچی غربی طارق مستوئی کے مطابق مدرسے کے استاد نے 6 سال کے طالب عالم پر تشدد کیا اور اس کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے’فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل‘ کے عنوان سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں اسرائیل سے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عروہ حنین آکسفورڈ یونین کی پہلی فلسطینی صدر منتخب ترکیہ کی انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مسودہ قرارداد جبوتی، اردن، موریتانیہ، قطر، سینیگال اور فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی تھی اور اسے 151 ووٹوں کی حمایت، 11 کے مخالفت اور 11 ممتنع رائے کے ساتھ منظور کیا گیا۔ قرارداد کے اہم نکات قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے ذمہ داری برقرار ہے۔ سنہ 1967 کے بعد کی اسرائیل کی...
    نئی انٹرنیشنل اسکواش رینکنگ میں تین پاکستانی کھلاڑی بہتری لاکر ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی انٹرنیشنل رینکنگ کے 100 بہترین کھلاڑیوں میں تین پاکستانی نور زمان، محمد اصحاب عرفان اور حمزہ خان بھی شامل ہیں۔ عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں اچھی پرفارمنس دکھا کر پانچ درجہ بہتری کے ساتھ عالمی رینکنگ میں 38 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔عالمی درجہ بندی میں 37 ویں پوزیشن تک پہنچ جانے والے نور زمان گزشتہ انٹرنیشنل رینکنگ میں43 ویں پوزیشن پر فائز تھے۔سابق عالمی اسکواش چیمپئن قمرزمان کے پوتے نور زمان نے 11 ٹورز میں 248 پوائنٹس جوڑے۔ پاکستان کے اصحاب عرفان ایک درجہ بہتری کے...
    امریکی گلوکارہ اور اداکارہ ملی سائرس نے چار سال تک ساتھ رہنے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ میکس مورنڈو سے منگنی کرلی ہے۔ 33 سالہ ملی سائرس کی یہ دوسری شادی ہوگی، جبکہ دونوں کی منگنی کی تصدیق معروف میگزین پیپل نے قریبی ذرائع سے کی ہے۔ گزشتہ دنوں ملی سائرس نے اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں مداحوں نے ان کی انگلی میں ایک نئی انگوٹھی دیکھی اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ بعد ازاں لاس اینجلس میں فلم Avatar: Fire And Ash کی ریڈ کارپٹ تقریب میں وہ میکس کے ساتھ نظر آئیں اور پہلی مرتبہ کھل کر منگنی کی انگوٹھی دکھائی۔         View this post on Instagram        ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: رواں سال 2025کا آخری سپر مون کل ہوگا۔میڈیا ذرائع کے مطابق دسمبر کا سپر مون، جو دنیا بھر میں ونٹر فل مون اور کولڈ مون کے نام سے جانا جاتا ہے، کل رات آسمان پر پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق نومبر کا سپر مون بھی سال کا سب سے بڑا اور روشن چاند تھا، تاہم دسمبر کا سپر مون اس سال کا آخری سپر مون ہوگا، جو غیر معمولی چمک اور جسامت کے ساتھ دکھائی دے گا۔اس شاندار فلکی مظاہرے کے دوران چاند تقریباً 3 لاکھ 57 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا، جو اپنے مدار کے قریب ترین مقام Perigee پر ہونے کے باعث عام دنوں کی نسبت 8...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں ایس آئی یو ٹی کے نئے یونٹ  کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد تعلیم اور بہبودِ آبادی جیسے اختیارات دوبارہ اپنے پاس لانا چاہتا ہے، جو 18ویں ترمیم کی روح کے خلاف ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں بھی وفاق نے این آئی سی وی ڈی کو صوبے سے واپس لینے کی کوشش کی تھی، جو ایک غلط قدم تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے ایس آئی یو ٹی سمیت متعدد صحت کے اداروں کو جدید...
    تصویر بشکریہ، سہیل آفریدی فیس بک وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے۔پشاور میں پولیس دربار سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں، بیرسٹر سیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورے اتر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت امن قائم رکھنے اور اسے بحال رکھنے میں چٹان کی طرح کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کل کے افسوسناک...
    سال 2025 کا آخری سپر مون اس ہفتے منظرِ عام پر آئے گا اور فلائیٹ کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار فلکیاتی منظر پیش کرے گا۔ یہ سال کا تیسرا سب سے بڑا فل مون ہوگا جو شام کے وقت مشرق کی جانب طلوع ہو کر رات کے آسمان میں سب سے بلند دکھائی دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سپر مون کا خوبصورت نظارہ دسمبر کا سپر مون، جسے ‘کولڈ مون’ بھی کہا جاتا ہے، 4 دسمبر 2025 کو بلند ہوگا۔ سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے قریب ترین نقطے (پیریجی) پر ہو، جس سے وہ عام فل مون کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن نسپر مونظر...
    سٹی42: برادر ملک بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر ہز ہائی نیس جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ، نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز میں مسلھ افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ملٹری)، ہلالِ جرات سے ملاقات کی۔اس اہم پیشہ ورانہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  دونوں  عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔آنے والے معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام میں اس کے کردار کو تسلیم کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو...
    افغان طالبان رجیم نہ صرف وسطی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی، افغانستان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، داعش، القاعدہ جیسی عالمی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن چکا۔ 26 نومبر 2025ء کو امریکا کے وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کے واقعہ میں افغان نژاد رحمان اللہ لاکانوال ملوث تھا، اس افسوسناک واقعہ میں نیشنل گارڈز کے دو اہلکار ہلاک بھی ہوئے۔ سی این این کے مطابق گرفتار دہشتگرد اس سے قبل افغانستان میں CIA کے لئے کام کر چکا ہے، سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق نیشنل گارڈ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانستان میں شدت پسند تنظیموں سے مسلسل رابطے میں تھا۔ واشنگٹن میں افغان شہری جمال ولی نے ورجینیا  کے دو پولیس اہلکاروں...
    تسنیم کے عبرانی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق عبرانی ویب سائٹ واللا نے اسرائیلی وزارت جنگ کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس شاخ کے سربراہ کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا کہ فوج اس وقت جدید اسلحہ اور اس سے متعلق تکنیکی ڈھانچے کی تحقیق و ترقی میں مصروف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج آئندہ جنگوں میں روبوٹ اور خودکار مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نظاموں کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تسنیم کے عبرانی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق عبرانی ویب سائٹ واللا نے اسرائیلی وزارت جنگ کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس شاخ کے سربراہ کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا کہ فوج اس وقت...
    جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین کے بھائی اکبرچوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے ، نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سرپرست اعلی اور سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے)کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین کے برادراکبرچوہدری محمد حنیف سابق پروڈکشن منیجر ٹاپس مری بروری طویل علالت کے بعد کیپیٹل ہسپتال میں انتقال کر گئے جن کی نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں اداکر دی گئی۔نمازجنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل و سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلی زمردخان،چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ممبرقومی اسمبلی انجم...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) کرغزستان کے صدر صادرژ پاروف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر اپنی کابینہ کے سینئر وزرا، اعلیٰ حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔ دورہ پاکستان میں کرغزستان کے صدر کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جب کہ کرغز وفد کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ کرغز صدر صادرژ پاروف کے دورہ کے دوران متعدد اہم معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 2005 کے بعد کرغزستان کے...
    پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) تیزی سے صنعتی، معاشی اور ڈیجیٹل ترقی کا مرکزی ستون بنتی جا رہی ہے، جہاں جدید اے آئی ایپلی کیشنز، تربیتی پروگرامز اور عالمی ٹیک تعاون ملک کو نئی ٹیکنالوجی کے دور میں داخل کر رہے ہیں۔ اے آئی، کوانٹم کمپیوٹنگ اور 5 جی جیسے شعبوں میں حالیہ پیشرفت نہ صرف پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو تبدیل کر رہی ہے بلکہ نوجوان ماہرین اور اسٹارٹ اپس کے لیے بے شمار نئے مواقع بھی پیدا کررہی ہے۔ مزید پڑھیں: انسان اور مشین کا اشتراک: مصنوعی ذہانت تخلیقی شراکت دار بھی بن گئی پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے اوپر جا رہا ہے، 3.8 ارب ڈالر کی برآمدات، 20 فیصد سالانہ ترقی اور 5 لاکھ سے...
    کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )کرغزستان کے صدر صادرژپاروف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف نے استقبال کیا۔معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، کرغز صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔دورہ کے دوران کرغزستان کے صدر کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، کرغز وفد کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔کرغز صدر صادرژپاروف کے دورہ کے دوران متعدد اہم معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    کابینہ کے اجلاس میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کییف کی صورتِ حال کا حل آسان نہیں، اور اس وقت امریکی نمائندے روس میں موجود ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر نے کابینہ اجلاس میں یوکرین کی جنگ کی موجودہ صورتِ حال کو "سنگین" قرار دیا ہے۔ تسنیم نیوز کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ کییف کی صورتِ حال کا حل آسان نہیں، اور اس وقت امریکی نمائندے روس میں موجود ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ میں اب تک آٹھ جنگیں ختم کروا چکا ہوں، اور یہ جنگ نویں...
    پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی بہار لوٹ آئی. گورنر پنجاب سلیم حیدر کے دستخط سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کردیا گیا۔ گورنر پنجاب کے دستخط سے جاری ہونے والے آرڈیننس کے تحت بسنت کے لئے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔پنجاب میں 2001 میں پتنگ بازی پر پابندی لگی تھی لیکن 25 سال بعد 2025 میں پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے. جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے اور خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا۔آرڈیننس کے تحت صرف دھاگے سے بنی ڈور سے ہی پتنگ بازی کی...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر سادیر نورغوز ژاپاروف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر صدر اور وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق کرغز صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے. وفد میں سینیئر وزراء، اعلیٰ حکام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنما شامل ہیں۔دورے کے دوران کرغز صدر کی صدرِ پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی شیڈول ہیں۔ صدر ژاپاروف پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام...
    کراچی (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسا علاج کا جال بچھایا جو عالمی سطح کا ہے، ہمارے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈر نے مجھ سے، وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا اور کہا سندھ میں دی جانے والی مفت سہولت ہمارے علاقوں میں بھی دی جائے۔ کراچی میں ایس آ ئی یو ٹی کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھا ہے، وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اجازت دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج اس فائیو اسٹار ہوٹل کو فائیو اسٹار ہیلتھ فیسلیٹی میں تبدیل کر رہے ہیں، 18ویں...
    بلاول بھٹو زرداری : فائل فوٹو  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسا علاج کا جال بچھایا جو عالمی سطح کا ہے، ہمارے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈر نے مجھ سے، وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا اور کہا سندھ میں دی جانے والی مفت سہولت ہمارے علاقوں میں بھی دی جائے۔کراچی میں ایس آ ئی یو ٹی کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھا ہے، وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اجازت دی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج اس فائیو اسٹار ہوٹل کو فائیو اسٹار ہیلتھ فیسلیٹی میں تبدیل کر رہے ہیں، 18ویں...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک ) آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر، پاکستان کے سعود شکیل 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن 5 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے نعمان علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی...