Daily Mumtaz:
2025-12-04@07:55:24 GMT

سینئر پاکستانی اداکارہ بینا مسرور انتقال کرگئیں

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

سینئر پاکستانی اداکارہ بینا مسرور انتقال کرگئیں

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار پارس مسرور کی والدہ اور سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کرگئیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سینئر اداکارہ 67 سالہ بینا مسرور کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے پارس مسرور نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگاکر دی۔

بینا مسرور نے بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے معروف ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

وہ ڈاکٹر بیدل مسرور کی اہلیہ تھیں اور سندھ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہیں۔

پارس مسرور نے والدہ کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

آئی ایس او کے مرکزی صدر امین شیرازی کا پاراچنار کا دورہ، مختلف ملاقاتیں

اس موقع پر المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار میں صدر آئی ایس او پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سینئر حضرات ممبران اور محبین سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی و سابق ریجنل صدر محمد حسن نے پاراچنار کا دورہ کیا، اس موقع پر المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار میں صدر آئی ایس او پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سینئر حضرات ممبران اور محبین سے ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

  • معروف اداکارہ بینا مسرور 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
  • آئی ایس او کے مرکزی صدر امین شیرازی کا پاراچنار کا دورہ، مختلف ملاقاتیں
  • میڈیا نے میری والدہ سری دیوی کی موت کو میم بنا دیا، اداکارہ جھانوی کپور کی سخت تنقید
  • کراچی: نیپا چورنگی حادثے میں معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
  • بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان شدید علیل والدہ سے کب ملیں گے؟
  • معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان علالت کے باعث اسپتال داخل
  • رجب بٹ کی والدہ کا بہو کےلیے متنازع بیان، سوشل میڈیا صارفین برہم
  • پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن پاک حفظ کرلیا
  • اداکارہ رمشا خان نے چہرے کی کون سی سرجری کرائی؟ ڈاکٹر نے تفصیل بتادی