قومی ڈیوٹی کے باعث پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں زیادہ تر قومی ٹیم کا حصہ ہیں جس کے باعث انکے لیگ کھیلنے کا امکان نہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے مستقل حصہ ہونے والے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دیے جانے کا بھی آپشن ہے، تاہم کھلاڑیوں کے این او سی کا معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تاحال بی پی ایل کے لیے این او سی دینے سے انکار نہیں کیا۔

بنگلادیش پریمئیر لیگ 26 دسمبر سے 23 جنوری تک شیڈولڈ ہے جبکہ اس دوران پاکستان نے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز بھی جنوری کے آخر میں شیڈولڈ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز کی پوزیشن کا بی پی ایل کی ٹیموں کو علم ہے اور وہ متبادل کھلاڑی دیکھ سکتی ہیں۔

صائم ایوب، خواجہ نافع، صفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز بی پی ایل میں منتخب ہوئے ہیں۔ جہانداد خان، احسان اللّٰہ، حیدر علی، عثمان خان، ابرار احمد اور محمد عامر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا مستقل حصہ ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بی پی ایل

پڑھیں:

قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے، صدر مملکت کا عالمی دن پر  پیغام

اسلام آباد:

صدر  مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے خصوصی افراد کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں اقدامات جاری ہیں۔

صدر زرداری کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ سے متعلق سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے جب کہ خصوصی افراد کے لیے بہتر روزگار اور نقل و حرکت کے مواقع فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصفانہ معاشرہ وہی ہوتا ہے جہاں ہر فرد کو یکساں سہولتیں میسر ہوں اور خصوصی افراد کی راہ میں حائل جسمانی، سماجی اور رویوں پر مبنی رکاوٹیں دور کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

صدرِ مملکت نے خصوصی افراد کی شناخت کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم، کاروبار اور ترقی میں ان کی فعال شرکت قومی مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ خصوصی افراد ہماری اجتماعی قوت اور استقامت کا حصہ ہیں اور ہمیں ایسا پاکستان قائم کرنا ہے جو ہر فرد کے لیے قابلِ رسائی اور شمولیت کا حامل ہو۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹرز کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ مکمل کھیلنا مشکل، قومی ذمہ داریاں حائل
  • قومی کرکٹرز کو نیشنل ڈیوٹی کیلئے بگ بیش و دیگر لیگز چھوڑنا ہونگی،پی سی بی
  • قومی کرکٹرز کو بگ بیش سمیت دیگر لیگز چھوڑنے کا حکم
  • پی آئی اے نجکاری معاملہ، بڈر کمپنیز کو تازہ صورتحال پر بریفنگ
  • قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے، صدر مملکت کا عالمی دن پر  پیغام
  • قومی ہاکی ٹیم ، کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا
  • قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا
  • برسبین میں انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 3 کھلاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان
  • بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید