حکومت خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے‘ حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-01-22
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی اور معاشرے میں ان کے تعمیری کردار کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ نابینا پن یا کسی دیگر معذوری کا شکار ہونے کے باوجود بعض افراد ملک میں نمایاں اور قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جماعت اسلامی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ حکومت معذور افراد کے لیے ملازمتوں میں مختص کوٹے پر میرٹ کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائے۔ 3دسمبر عالمی یوم معذوراں کے موقع پر کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی افراد کے حوالے سے مستند اعدادوشمار تک مرتب نہیں ہوئے، گزشتہ خانہ شماری میں ان کی تعداد اعشاریہ 48 فیصد کے قریب بتائی گئی ہے تاہم بعض مقامی اور عالمی اداروں کے مطابق پاکستان میں لگ بھگ 2 کروڑ کے قریب افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔ حکومت جدید بنیادوں پر خصوصی افراد کے اعدادوشمار مرتب کرے تاکہ انہیں مدنظر رکھتے ہوئے حکومت و فلاحی ادارے مل کر معذور افراد کے لیے بہتر اور جامع حکمت عملی مرتب کرسکیں۔ امیرجماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم ہر ڈویژن کی سطح پر معذور افراد کی تعلیم کے لیے خصوصی تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز قائم کیے جائیں۔ معذور افراد کے لیے ملازمتوں میں2 فیصد کوٹا رکھا گیا ہے تاہم انہیں کوٹے کے مطابق ملازمتیں نہیں مل رہیں، یہ ظلم و زیادتی ہے۔ معذوری کا شکار افراد کے لیے تکنیکی تربیت کا بندوبست کیا جائے اور ان کی بحالی (ری ہیب) کے لیے بھی کاوشیں ہونی چاہییں۔ اسی طرح وفاقی و صوبائی حکومتیں خصوصی افراد کے لیے مفت سفری سہولتیں اور چھوٹے کاروبار کے لیے بلا سود قرض کی فراہمی بھی یقینی بنائیں۔ معذور بچوں کے والدین سے مل کر ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ بھی ریاست کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مجموعی طور پر ایسا طرزعمل اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ جس سے معذور افراد کسی قسم کے احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔ معذور خاندان کے بچوں بچیوں کے لیے شادی گرانٹ مختص کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے معذوری کا شکار افراد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت پاکستان کے دروازے ان کے کھلے ہیں۔ بہتر اور ترقی یافتہ پاکستانی معاشرہ کی تشکیل کے لیے ہم اپنے تئیں ہر ممکن جدوجہد کرر ہے ہیں ، جماعت اسلامی بلا تقریق ہر پاکستانی کے حقوق کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔ اللہ کی مدودونصرت اور عوامی تائید سے اقتدار میں آکر جماعت اسلامی ایک ایسے پاکستان کی تشکیل ممکن بنائے گی جس میں ہر شہری کو تمام بنیادی حقوق دستیاب ہوں اور ایسا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم ہو جس سے اسلامیان برصغیر کے اس خواب کی عملی تعبیر ممکن ہو جائے جس کے لیے انہوں نے لازوال قربانیاں دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معذوری کا شکار خصوصی افراد کے جماعت اسلامی افراد کے لیے معذور افراد
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔