بلوچستان میں محکمہ فشریز نے غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
بلوچستان میں محکمہ فشریز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اورماڑہ میں محکمہ فشریز کی کامیاب کارروائی میں 12 سمندری میل کی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ذرائع محکمہ فشریز نے بتایا کہ ٹرالنگ مافیا اور گشتی ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فشریز ٹیم کی بروقت کارروائی سے مافیا پسپا ہوا۔
محکمہ فشریز نے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سمندری وسائل کے تحفظ کے لیے فشریز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ذرائع محکمہ فشریز کا مزید کہنا تھا کہ ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کو اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر قانونی ٹرالنگ
پڑھیں:
میرپورخاص، غیر قانونی ایل پی جی دکانوں پر کارروائی ، متعدد سیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس کی شہر بھر میں غیر قانونی ایل پی جی دکانوں پر کارروائی متعدد دکانیں سیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی دکانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران رہائشی علاقوں میں قائم غیرقانونی ایل پی جی دکانوں اور گاڑیوں میں غیرقانونی طور پر ایل پی جی بھرنے والی ورکشاپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران تمام خلاف ضابطہ دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو کا کہنا تھا کہ متعدد روز تک لوڈ اسپیکر پر اعلانات کے ذریعے مہم چلائی گئی آج ان دکانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جو اوگرا قوانین کے بر خلاف غیر قانونی فیلنگ اسٹیشن چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس آپریشن میں ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس مرپورخاص اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے دکانوں کا معائنہ کیا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے تمام ایل پی جی پوائنٹس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو عوامی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔