data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس کی شہر بھر میں غیر قانونی ایل پی جی دکانوں پر کارروائی متعدد دکانیں سیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی دکانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران رہائشی علاقوں میں قائم غیرقانونی ایل پی جی دکانوں اور گاڑیوں میں غیرقانونی طور پر ایل پی جی بھرنے والی ورکشاپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران تمام خلاف ضابطہ دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو کا کہنا تھا کہ متعدد روز تک لوڈ اسپیکر پر اعلانات کے ذریعے مہم چلائی گئی آج ان دکانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جو اوگرا قوانین کے بر خلاف غیر قانونی فیلنگ اسٹیشن چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس آپریشن میں ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس مرپورخاص اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے دکانوں کا معائنہ کیا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے تمام ایل پی جی پوائنٹس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو عوامی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایل پی جی دکانوں کے خلاف

پڑھیں:

آئینی عدالت میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی پٹیشن دائر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آئینی عدالت میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی، وفاقی آئینی عدالت نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں صدرِ مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے، شعیب گھمن نامی وکیل کی جانب سے جمع کرائی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر، وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وزیرِ دفاع اور وزیرِ قانون نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔
درخواست گزار کاکہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری عہدیدار کو استثنیٰ دینا اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے، 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی سلب کی گئی اور یہ اقدام آئین سے انحراف کے مترادف ہے جو آرٹیکل 6 کے تحت قابلِ سزا ہے، مذکورہ بالا افراد نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جو سنگین غداری کے زمرے میں آتے ہیں لہٰذا ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے اپنی پٹیشن میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف بھی آئینی کارروائی کی استدعا کی اور درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات کے عمل اور اس کی شفافیت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے جو یہ طے کرے کہ انتخابات شفاف تھے یا نہیں، مزید یہ کہ فیصلے تک سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کو نگران وزیراعظم ، جسٹس ریٹائرڈ منصور علی شاہ کو قائم مقام صدرِ پاکستان مقرر کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • آئینی عدالت میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی پٹیشن دائر
  • اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان
  • برسبین میں انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 3 کھلاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان
  • سی ڈی اے نے ضابطہ خلاف ورزیوں پر بحریہ ٹاؤن کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی
  • غیرقانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کیا کارروائی ہوگی؟
  • کراچی میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، متعدد ملزمان گرفتار
  • غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی لازمی، فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی
  • غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائی سے کاروبار متاثر ہوگا، جے یو آئی نظریاتی بلوچستان
  • فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، متعدد زخمی اور گرفتار