سابق صدر عارف علوی کیخلاف بینک اکاؤنٹس منجمد کیس، تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
جسٹس مبین لاکھو نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا کسی نے تحریری طور پر شکایت درج کروائی؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ کسی نے شکایت نہیں کی، عوامی ردعمل پر ازخود کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاندان کے 12 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے کیس میں تفتیشی افسر سے ایک ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت پر سابق صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے اور بہو پیش ہوئے، عدالت نے تفتیشی افسر این سی سی آئی اے کو درخواست گزاروں کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔ مذہبی منافرت کے الزامات کے تحت ازخود کارروائی پر عدالت نے این سی سی آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے ایسا کیا کیا تھا جس پر تحقیقات شروع کی گئی؟
تفتیشی افسر نے بتایا کہ درخواست گزار سابق صدر ہیں، جنہوں نے قابل اعتراض بیان دیا، ویڈیو وائرل ہونے اور عوامی ردعمل کے بعد کارروائی شروع کی۔ جسٹس مبین لاکھو نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا کسی نے تحریری طور پر شکایت درج کروائی؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ کسی نے شکایت نہیں کی، عوامی ردعمل پر ازخود کارروائی کی۔ جسٹس مبین لاکھو نے کہا کہ کیا بیان اتنا خوفناک تھا کہ لوگوں کی چیخ و پکار این سی سی آئی اے تک پہنچی؟
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تفتیشی افسر سے کہا کہ
پڑھیں:
غیرقانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کیا کارروائی ہوگی؟
ویب ڈیسک : ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے ای چالان کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے ایک اجلاس میں بریفنگ کے دوران کیا، کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک مسائل کا سبب بننے والی غیرقانونی پارکنگ کے ای چالان کیے جائیں گے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا کہ تمام مخدوش پیڈسٹرین پلوں کی مرمت کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 20 پلوں کی مرمت کی جارہی ہے۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
علاوہ ازیں اجلاس میں ٹریفک کے دباؤ کا سبب بننے والی پارکنگ کے حوالے سے تجارتی عمارتوں کی بیسمنٹ پارکنگ کو فعال بنانے اور شاپنگ مال کی بیسمنٹ پارکنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک دباؤ کو دور کر نے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی سی جنوبی نے کہا کہ صدر میں 22 تجارتی عمارتوں کی بیسمنٹ پارکنگ سے تجاوزات ختم کرکے پارکنگ کے لیے خالی کروالی گئی ہیں۔