بلوچستان عوامی پارٹی کا پی بی 36 میں فوری انتخابات کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں بی اے پی رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ پی بی 36 میں انتخابات سے متعلق صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی، سینیٹ میں آواز اٹھائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان کے ضلع قلات سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 36 پر فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر خالد مگسی کی زیر صدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر دنیش کمار، سابق وزیر داخلہ ضیاء لانگو، سینیٹر نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بی اے پی کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے قلات کے حلقہ پی بی 36 میں فی الفور الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بی اے پی کا اعلیٰ سطح وفد چیف الیکشن کمیشن کمشنر سے ملاقات کرے گا۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے قلات کے حلقہ 36 میں الیکشن کرانے سے متعلق قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ڈیڑھ سال سے قلات کا حلقہ 36 اپنے نمائندے سے محروم ہے۔ الیکشن کمیشن جلد سے جلد الیکشن کراکے حلقے کے عوام کو نمائندگی دے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ضیاء لانگو کو کامیاب قرار دیا، تاہم بعد ازاں دھاندلی کے الزام میں انہیں معطل کرکے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا گیا۔ تاہم حکومت سکیورٹی کا جواز پیش کرکے بار بار الیکشن تاخیر کروا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان عوامی پارٹی الیکشن کمیشن پی بی 36
پڑھیں:
بلوچستان میں شدید سردی کی لہر؛ قلات میں پارہ منفی 6ڈگری تک گرگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید سرد لہر کا راج ہے، صوبے بھر میں درجہ حرارت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلعہ سیف اللہ (قلات) صوبے کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج دن بھر سرد اور خشک موسم رہے گا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
دریں اثناء ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران سرد اور خشک موسم رہنے کی توقع ہے، البتہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں انتہائی سردی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اسموگ کا امکان ہے۔