پنجاب ٹریفک پولیس کی بھرپور کارروائی، 64 ہزار چالان اور 8 کروڑ سے زائد جرمانے ایک روز میں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے، جہاں ٹریفک پولیس مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے جن پر 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد ہوئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 23 ہزار 904 گاڑیاں مختلف تھانوں میں زیرِ تحویل ہیں جب کہ صرف ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک دن میں 28 ہزار چالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے لیے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں، جبکہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی سڑکوں پر موجود ہیں تاکہ نگرانی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اشارہ نظر نہیں آیا، تاہم آگے جا کر رکا جس پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی کے اندر سوار ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔ موقع پر وارڈن نے آن لائن چالان بھی جمع کروایا۔