Jasarat News:
2025-12-02@23:12:28 GMT

ڈنڈے کے زور پرقانون کے نفاذ کی کوشش ہمیشہ ناکام ہوئی ہے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، جنرل سیکرٹری یاسرکھاراایڈووکیٹ نے صوبائی حکومت کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوںکی شرح عائدکرنے اور ایف آئی آرزدرج کرنے کے فیصلہ کوعوام دشمنی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ معصوم بچوںکو ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوںمیںپیش کرکے کون سے قانون کی پاسداری کی جارہی ہے۔ ڈنڈے کے زور پر قانون کے نفاذ کی کوشش ہمیشہ ناکام ہوئی ہے۔حکمران یاد رکھیں بھوک سے بلکتا ہوا عوامی طبقہ جب اٹھ کھڑا ہوتا ہے تو تاج و تخت پلٹ دیتا ہے۔حکومت کے فیصلے سڑکوں پر کھڑی غریب عوام کی جیب پر ڈاکہ ہیں۔ جس قوم کے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے جنگ لڑ رہے ہوں، ان پر ہزاروں کے جرمانے مسلط کرنا ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے نام پر عوام پر دہشت مسلط کی جا رہی ہے۔ حکومت کا مقصد ٹریفک اصلاحات نہیں بلکہ خزانے بھرنا ہے، عوام کو لوٹنے کا یہ منظم نظام اب مزید نہیں چلے گا۔ٹریفک وارڈنزکو جرمانے پورے کرنے کا ٹارگٹ دینا قانون کو کاروبار بنا دینے کے مترادف ہے۔ قانون جب انصاف چھوڑ کر کاروبار بن جائے تو پھر انقلاب آیا کرتے ہیں ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کئے گئے بھاری جرمانوں کی پالیسی عوام کیلئے نئے عذاب کے مترادف بن چکی ہے۔ موجودہ معاشی حالات میں اس قدر بھاری چالان عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہریوںکی طرف سے ٹریفک قوانین کی پابندی اور نظم و ضبط ضروری ہے مگر سزا کا بوجھ عوام کی قوتِ خرید کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ عوام کے مسائل میںاضافہ نہ ہو۔

وقائع نگار خصوصی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا، مریم نواز نے بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے 16سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کیا ہے، صوبے بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لئے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا، ٹریفک کے لئے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی نے کم عمر بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق بھرپور کردار  ادا کرنا چاہیے، ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لئے بنائے جاتے ہیں، عوام کو اپنی حفاظت کے لئے عادتوں کو بدلنا ہوگا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے، معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاس داری ضروری ہے،
بچوں کا قصور نہیں ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی، والدین بچوں کو روڈسیفٹی کے لئے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے، بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا
  • مریم نواز نے ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر طلبہ کی گرفتار سے روک دیا
  • پنجاب ٹریفک پولیس متحرک، 24 گھنٹے میں 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کے جرمانے
  • قانون کی خلاف ورزی کرنے والا اب نہیں بچے گا؛ ٹریفک پولیس کا ڈرونز کا استعمال شروع
  • صوبائی حکومت  ناکام  ہوچکی  : عطاتارڑ  : خیبر پی کے  میں  گورنرراج  پر سنجیدگی  سے  غور  جاری  : وزیر  مملک  قانون 
  • اسلام آباد ائرپورٹ :جعلی پاسپورٹ اسٹیمپ استعمال کرنے کی کوشش ناکام
  • 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی کوشش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے،بلاول بھٹو
  • این ایف سی اور 18 ویں ترمیم کے ساتھ کھیلنے کی کوشش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • 72 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر1 لاکھ 26 ہزار چلان؛13 کروڑ 48 لاکھ کے جرمانے