کراچی:

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے مس ڈکلئیرشن کی بڑی کوشش ناکام بنا کر سولہ کروڑ ستر لاکھ روپے ریونیو کا نقصان بچا لیا۔

ایف بی آر کے مطابق کراچی کی کمپنی  میسرز ان سنز کارپوریشن اور ان کے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز پاکستان شپنگ اینڈ لاجسٹکس کمپنی نے درآمدی کنسائنمنٹ میں غلط بیانی کی تھی۔

 جبل علی کے راستے منگوائے  گئے کنٹینر میں آٹو پارٹس کی تعداد اور لیپ ٹاپ  ٹیکسوں سے بچنے کے لیے  کم  ظاہر کئے گئے تھے، ضبط شدہ سامان کی مالیت کا تخمینہ انیس کروڑ تیس لاکھ  روپے لگا یا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ درآمد کنندہ اور تمام سہولت کاروں کے خلاف ٹیکس چوری کی کوشش  پر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب میں ایک روز میں ٹریفک چالانز کی تاریخ کا بڑا ریکارڈ قائم

علی ساہی:   پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر نئے جرمانوں کے اطلاق کے پہلے ہی دن تاریخ کا سب سے بڑا مالی ریکارڈ قائم ہوگیا۔

 صوبے بھر میں ایک ہی روز میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 19 لاکھ روپے کے چالان کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 40636 ٹریفک چالانز کیے گئے جبکہ 15428 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ اسی طرح 4388 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

موٹر وہیکل آرڈیننس میں حالیہ ترامیم کے بعد اب تک 4 لاکھ 4713 چالانز کیے جا چکے ہیں جن سے 49 کروڑ 52 لاکھ روپے کے جرمانے وصول ہوئے، جبکہ 63 ہزار گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ جرمانوں میں اضافے کے تناظر میں سسٹم کو سافٹ ویئر اپڈیٹ کر دیا گیا ہےجبکہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کے اندراج کو صوبے بھر میں روک دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ان اعداد و شمار میں سیف سٹیز اتھارٹی کے ای چالانز شامل نہیں ہیں۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک

 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ایک روز میں ٹریفک چالانز کی تاریخ کا بڑا ریکارڈ قائم
  • ڈنڈے کے زور پرقانون کے نفاذ کی کوشش ہمیشہ ناکام ہوئی ہے
  • تربت میں 26 کروڑ روپے مالیت کی 88 کلوگرام چرس پکڑی گئی
  • تربت، 26 کروڑ روپے مالیت کی 88 کلوگرام چرس برآمد، گاڑی ضبط
  • سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام، ایجنٹوں سمیت 8 ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں 120 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد ای چالان، 35 کروڑ روپے کے جرمانے
  • اسلام آباد ائرپورٹ :جعلی پاسپورٹ اسٹیمپ استعمال کرنے کی کوشش ناکام
  • کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے 5 کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ اشیا پکڑلی