ویب ڈیسک : سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 13 کروڑ آبادی ستھرا پنجاب منصوبے سے مستفید ہو رہی ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو عوام کیلئے ایک تاریخی خدمت قرار دیا، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ستھرا پنجاب منصوبہ صوبے کا سب سے بڑا صفائی منصوبہ ہے، جو 13 کروڑ افراد کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف چھ شہروں میں صفائی کا نظام موجود تھا اور دیہی علاقوں میں کوئی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام نہیں تھالیکن ستھرا پنجاب منصوبہ کے تحت پورے صوبے میں صفائی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے اور دوسرے فیز پر کام جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے ٹریفک قوانین پر بھی بات کی اور لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمٹ پہننے کی طرف پیش رفت کو سراہا، انہوں نے کہا کہ آپ کی ایک غلطی کسی کی جان  لے سکتی ہے اور اب قانونی انفورسمنٹ کی جائے گی تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے ہونے والے حادثات پر انہوں  نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ سے حادثات کی شرح میں کمی آئے گی۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے ٹریفک قوانین کے نفاذ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ عوام کے فائدے کیلئے ہیں، انہوں  نے کہا کہ ٹریفک قانون واپس لینے سے ہمارا نقصان نہیں بلکہ عوام کا ہے۔

منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن پر بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے اینٹی نارکوٹکس فورس قائم کی تھی اور اس کے بعد سے 13 ٹن سے زائد منشیات ضبط کی جا چکی ہیں، منشیات کی فراہمی تعلیمی اداروں میں بھی کی جا رہی تھی اور اب سمگلرز کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز بنانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ نشے کے عادی افراد کو منشیات کے استعمال سے روکا جا سکے۔

سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا

مریم اورنگزیب نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ حکومت نے 4 لاکھ چالان اور 34 ہزار گاڑیاں بند کی ہیں تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے، حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے، لیکن عوام کو بھی قوانین پر عمل کرنا ہو گا تاکہ معاشرتی بہتری حاصل کی جا سکے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے کہا ٹریفک قوانین ستھرا پنجاب نے کہا کہ جا سکے

پڑھیں:

امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے: عظمیٰ بخاری

مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری - فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوربز میگرین نے تسلیم کیا مریم نواز نے 75 سال کا مسئلہ چند ماہ میں حل کر دیا ہے، مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کا فرق ختم کر دیا ہے۔

ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری میں اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے صفائی صرف شہروں کے پوش علاقوں میں ہوتی تھی، اب دیہاتوں میں بھی صفائی کا اسٹینڈر وہی ہے جو شہروں میں ہے۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوربز میگزین نے اعتراف کیا ہے دنیا ستھرا پنجاب پروگرام سے سیکھنا چاہتی ہے، فوربز میگرین نے مریم نواز کے اقدامات اور گورننس کے ماڈل کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے، مریم اورنگزیب
  • پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے، ڈی آئی جی وقاص نذیر
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراکا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا
  • مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کی گرفتاری روک دی
  • مریم نواز نے ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر کم عمر بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
  • پنجاب ٹریفک پولیس متحرک، 24 گھنٹے میں 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کے جرمانے
  • امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے: عظمیٰ بخاری
  • فوربز نے بھی مریم نواز کی کارکردگی کو سراہا، عظمیٰ بخاری