ضمنی انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔
قومی اسمبلی کے 5 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔
این اے 96 فیصل آباد سے بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا۔
این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 ساہیوال سے محمد طفیل کامیابی اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر خان کامیاب قرار پائے۔
صوبائی حلقہ پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور خان نیازی، پی پی 98 فیصل آباد سے اعزاز علی تبسم، پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار، پی پی 203 ساہیوال سے محمد حنیف اور پی پی 269 مظفرگڑھ سے میاں عالمدار عباس قریشی کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن گزیٹ آف پاکستان میں بھی شائع کرنے کی ہدایت کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصل آباد سے
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز