data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)گورنمنٹ نیو علی گڑھ بوائز کالج کے طلبہ نے شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بورڈ انتظامیہ نے مبینہ طور پر رشوت کے عوض نتائج میں ہیرا پھیری کی ہے۔طلبہ کے مطابق ذہین اور ریگولر طلبہ کو سی گریڈ یا فیل کردیا گیا جبکہ غیر حاضر اور بااثر طلبہ کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں کے امیدواروں کو مبینہ لین دین کی بنیاد پر اے ون گریڈ دے دیے گئے۔ احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل رہی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹنڈو الہ یار: اے ڈی سی کی زیرصدارت ممتا پروگرام کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفی لغاری کے احکاما ت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وردہ نایاب کی زیر صدارت آج ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈوالہیار میں ممتا پروگرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انچارج سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ٹنڈوالہیار میڈم رخسانہ بکیرو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر زبیر احمد میمن،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کاؤنسل ٹنڈوالہیار، کو آرڈینیٹر مدر چائلڈ کیئر سینٹر ٹنڈوالہیار ڈاکٹر شمس ناز،ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزرمرکی کراپ ٹنڈوالہیار عبدالرحیم، این آر ایس پی ٹنڈوالہیار کے نمائندہ، پی پی ایچ آئی ٹنڈوالہیار کی ڈاکٹر انعم اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ممتا پروگرام کے حوالے سے سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی انچارج رخسانہ بکیرو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام اس وقت سندھ کے 15 اضلاع میں کام کر رہا ہے جبکہ ٹنڈوالہیار میں اب تک 32 ہزار خواتین کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کو حمل کے پہلے مہینے سے لے کر بچے کے دو سال کی عمر تک 30 ہزار روپے دیے جاتے ہیں ۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو الہ یار: اے ڈی سی کی زیرصدارت ممتا پروگرام کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
  • کوئٹہ: وکلاء 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • شہید بینظیر آباد بورڈ ، 9کلاس اور فرسٹ ائر کے امتحانی نتائج کا اعلان
  • کوئٹہ ،اے این ایف کی کارروائی،منشیات برآمد
  • پڈعیدن،اسکول ٹیچر کویرغمال بناکر طلبہ وا ساتذہ کا احتجاج
  • کارونجھر پہاڑکی کٹائی کیخلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کا احتجاج کا اعلان
  • حیدرآباد ،سندھ پولیس کے کانسٹیبل کے امیدوار آفرآرڈرز نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
  • امیرجماعت اسلامی ضلع کیچ تربت غلام اعظم دشتی و دیگر کا دورہ سکھر
  • محرابپور،ہنگورجہ کی پولیس زیادتی کیخلاف صحافی احتجاج کررہے ہیں