قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز جمعرات 27 نومبر 2025 کو شام 5 بجے منعقد ہوگا جس میں تلاوت قرآن، حدیث اور قومی ترانہ کے بعد اہم حکومتی اور عوامی معاملات زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس میں سب سے پہلے وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی توجہ طلب کی جائے گی کہ وفاقی کالجز اور اسکولز میں طلبہ کے لیے ناکافی ٹرانسپورٹ کی سہولیات عوام میں تشویش کا باعث ہیں۔

اس کے بعد کئی اہم بل متعارف کرائے جائیں گے جن میں کراچی پورٹ ٹرسٹ ایکٹ 1886، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز ایکٹ 2021، نیشنل فنڈ برائے کلچر ہیریٹیج ایکٹ 1994 اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ ایکٹ 2021 میں ترامیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اتھارٹی بل اور صحافیوں کے مسائل پر غور

وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی قومی اسمبلی میں کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اور ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کے قیام، اور دانش اسکولز اتھارٹی کے قیام اور انتظامات کے بل پر غور اور منظوری کی تحریک پیش کریں گے۔

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ قانو نِ شہادت 1984 میں ترامیم کا بل اسمبلی میں پیش کریں گے۔

اجلاس میں پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی تحریکِ شکریہ پر مزید بحث بھی ہوگی، جس میں صدر پاکستان کے 10 مارچ 2025 کے مشترکہ خطاب پر شکرگزاری کا اظہار کیا جائے گا۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی توجہ اسلام آباد کی فضائی آلودگی میں مسلسل اضافے کے بارے میں دلانا بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جس سے عوام میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی کراچی پورٹ ٹرسٹ ایکٹ وزیر موسمیاتی تبدیلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی وزیر موسمیاتی تبدیلی قومی اسمبلی اجلاس میں

پڑھیں:

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

 ویب ڈیسک  :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور عالمی برادری میں اپنی حقیقی جگہ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور معرکہ حق کے دوران دکھائے گئے عزم کو پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافے کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور ہم مل کر دشمنوں کے سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ان شا اللہ۔

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا

Rawalpindi, 26 November 2025:
Participants of the National Security Workshop–27 visited General Headquarters today, where they received comprehensive briefings on Pakistan’s regional and internal security landscape and prevailing national security environment.@AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/MmQlbTQYOy

— Media Talk (@mediatalk922) November 26, 2025

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 27 (NSW–27) کے شرکا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کے علاقائی اور داخلی سیکیورٹی ماحول اور قومی سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورہ کے دوران شرکا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، کے ساتھ گفتگو میں بھی حصہ لیا۔ آرمی چیف نے علاقائی ماحول میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل مقابلہ آرائی، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات پر روشنی ڈالی۔

 کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل

  انہوں نے کہا کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور انفارمیشن سینٹرک وار فیئر جیسے پیچیدہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی سلامتی کے تحفظ میں مکمل پیشہ ورانہ جذبے اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

   آرمی چیف نے زور دیا کہ پاکستان کی سرحدی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اسے کسی بھی صورت قربان نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد اور ادارہ جاتی ہم آہنگی طویل المدتی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے لازمی ہے۔

  لندن: گودام میں لگی آگ بے قابو، فائر فائٹرز کو مشکلات درپیش

  شرکا کو اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف جاری اقدامات، بہتر سرحدی کنٹرول اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک واپسی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ NSW–27 نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کا فلیگ شپ پروگرام ہے، جس میں پارلیمانی ارکان، سینئر سول و فوجی افسران اور علمی و سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اتھارٹی بل اور صحافیوں کے مسائل پر غور
  • صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب کر لئے
  • صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل طلب کر لیے
  • قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • کراچی میں کنگز بلڈرز کی جانب سے جدید طرز تعمیر اور عالمی معیار کی رہائشی سہولتوں سے آراستہ عظیم الشان منصوبہ ’’کنگز جے ایس ٹاور‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقر یب کے مو قع پر رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا کے ساتھ دیگر کا گروپ فوٹو
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
  • ن لیگ  کا قومی  اسمبلی  کی 6سیٹوں  پر کلین  سویپ  صوبائی کی 6جیتیں  : ہری  پور  میں  پی ٹی  آئی کو شکست  
  • "سادہ اکثریت مل گئی… مگرپیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتے!،وفاقی وزیر کا دو ٹوک موقف
  • کراچی، نیشنل بینک اسٹیڈیم کی ترقی پر سینیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس آج شروع ہو گا